کابینہ کی میٹنگ میں کوئی پالیسی ساز فیصلہ نہیں کیا جاسکتا:الیکشن کمیشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2018, 2:05 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،04؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش میں الیکشن اور ووٹوں کی گنتی کے درمیان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے بلائی گئی کابینہ کی میٹنگ کے سلسلے میں کانگریس کی جانب سے اعتراض ظاہر کرنے کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس میٹنگ میں کسی قسم کے پالیسی ساز فیصلے نہیں کئے جاسکتے۔ریاست کے چیف الیکشن افر وی ایل کانتاراو نے اس بارے میں کہا کہ انہیں کابینہ کی میٹنگ کے سلسلے میں ابھی تک کوئی خط نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ ہو سکتی ہے،لیکن اس میں کوئی پالیسی ساز فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ریاست میں کل پانچ دسمبر کو کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔اسمبلی انتخابات کیلئے 28نومبر کو الیکشن ہوئے تھے۔ووٹوں کی گنتی 11دسمبر کو ہوگی۔اس میٹنگ کے سلسلے میں اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کانگریس ترجمان پنکج چترویدی نے کہا کہ پارٹی کے پاس اعتراض کرنے کی وجہ ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومتی مشینری کا غلط استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ بی جیپی حکومت کو آخری وقت میں میٹنگ کرنی پڑرہی ہے۔یہ آئینی اصولوں کے ساتھ کھلواڑ ہے۔میٹنگ میں جب کوئی پالیسی ساز فیصلہ نہیں کیا جاسکتا تواس کے ہونے کا کیا مطلب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...