مودی کے وزیرنے کہا،بھیما-کوریگاؤں تشدد کے لیے جگنیش میوانی ذمہ داری نہیں
ممبئی،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پونے پولیس کی طرف جگنیش میوانی کے خلاف ’اشتعال انگیز تقریر‘کے لیے مقدمہ درج ہونے پر، مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ایک جنوری کو پونے ضلع کے بھیما کوریگاؤں میں ہوئے تشدد کے لئے گجرات کا یہ رکن اسمبلی ذمہ دار نہیں ہے۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملنے کے بعد معروف دلت لیڈر اٹھاولے نے کہا کہ ایک جنوری کو بھیما کوریگاؤں کی جنگ کے 200 سال پورے ہونے سے پہلے بھی اس علاقے میں کشیدگی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ ایک جنوری کو بھیما کوریگاؤں میں آنے والے دلتوں پر حملہ ہوا۔دلت لیڈروں نے حملوں کے لئے کچھ خاص ہندوتو رہنماؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا جبکہ ان لیڈروں نے ایک دن پہلے دیئے گئے گجرات سے نئے نئے ممبر اسمبلی بنے جگنیش میوانی کے’اشتعال انگیز تقریر‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ جگنیش بھیما کوریگاؤں میں ہوئے تشدد کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔علاقے میں ایک جنوری سے پہلے بھی کشیدگی ہوئی تھی۔میں نے علاقے کا دورہ کیا تھا اور کشیدگی کم ہوئی تھا۔تو میں نے 31 دسمبر کو دہلی واپس چلا گیا تھا۔اسی دن جگنیش نے پونے کے واڈا میں اپنی تقریر کی تھی۔وہ بھیما کوریگاوں نہیں گئے تھے۔کچھ تنظیموں نے رات میں ملاقات کی تھی اور ایک جنوری کو تشدد پیدا ہوا تھا۔