بھیما کورے گاؤں تشدد:کنوئیں میں ملی 19سال کے چشم دید کی لاش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 12:28 PM | ملکی خبریں |

پونے،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ایک جنوری کو پونے کے بھیما کوریگاؤں میں دو فرقوں کے درمیان فساد بھڑک گیا تھا۔اس تشدد میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔وہیں اس تشدد کی گواہ ایک 19سال کی چشم دید کی لاش فسادات متاثرین کے لئے لگائے گئے ریلیف کیمپ کے پاس ہی ایک کنوئیں میں ملی ہے۔پوجا ساکت کے خاندان نے اس کے پہلے پولیس میں معاملہ بھی درج کرایا تھا کہ کچھ لوگ ان کو بار بار دھمکی دے رہے ہیں اور ہراساں کر رہے ہیں کیونکہ وہ بھیما کوریگاوں تشدد کی گواہ تھی۔خبروں کے مطابق 11 ویں کلاس کی طالبہ پوجا ساکت نے اپنے خاندان کے لئے ایک مختلف ٹھکانے کی مانگ میں کئی سرکاری دفتروں کے چکر بھی لگائے تھے۔پوجا کے بھائی کا کہنا ہے کہ پولیس کوپوجا کے غائب ہونے کی خبر بھی دی تھی۔بھیما کوریگاؤں سے 2 کلومیٹر دور ایک کنوئیں میں اس کی لاش ملی۔بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ مقامی لوگوں کی طرف سے اس کو کنوئیں میں دھکا دے کر گرا دیا گیا ہوگا۔وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور پوجا کے گھر والوں کے الزامات کو بھی ذہن میں رکھے ہوئے ہیں لیکن سب سے پہلے یہ پتہ لگایا جائے گا کہ پوجاکی موت کی حقیقی وجہ کیا ہے؟ مہاراشٹرکے پونے کے قریب بھیما-کوریگاؤں جنگ کی 200ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں دونوں ممالک کے درمیان تشدد کی شروعات ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔جس کے بعد تشدد کی آگ ریاست کے کئی شہروں تک پھیل گئی تھی۔ ممبئی، پونے، اورنگ آباد، احمد نگر جیسے شہر بھیما کوریگاوں تشدد کی زد میں تھے۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایک بوٹے اور سبھاجی بھڑے گورو جی کے خلاف فساد بھڑکانے کے الزامات کے تحت شکراپر پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے 14 مارچ کو ایک بوٹے کو ان کیشیواجی نگر میں واقع گھر سے گرفتار کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی شیواجی پارک میں اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ، ملک کو آمریت سے بچانے کا عزم

چیتیہ بھومی پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اختتام کے دوسرے دن اتوار کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں   اپوزیشن اتحاد’ انڈیا‘نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے نفرت کےخاتمے اور دہلی میں  اگلی حکومت بنانے کا عزم کیا۔