کورے گاؤں-بھیما تشدد:دہلی سے ملزم جیکب ولسن سمیت تین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 11:14 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ،06؍جون(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پونے پولیس کے ساتھ مشترکہ آ پیرشن کرکے کورے گؤں تشدد کے ملزم رونا جیکب ولسن کو دہلی کے منیرکا واقع ڈی ڈی اے فلیٹ سے گرفتار کیا ہے۔وہیں پونے پولیس نے ممبئی اور ناگپور سے بھی تشدد کے 1-1ملزم کو پکڑا ہے۔یعنی کل گرفتاریاں 3ہو گئی ہیں۔پولیس کے مطابق رونا جیکب ولسن پیشے سے مصنف اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں اور ان کے تار نکسلیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔پولیس نے رونا جیکب ولسن کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا۔جہاں سے اسے دو دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے اور 8جون کو پنے میں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پونے پولیس نے کورٹ میں کہا کہ رونا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا، لیکن 15 اپریل کو جب اس کے گھر میں چھاپہ ماری ہوئی تھی تب کچھ قابل قابل اعتراض چیزیں ملی تھی ۔رونا کی طرف سے مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کو میل بھی بھیجے گئے تھے۔غور طلب ہے کہ 31 دسمبر 2017 کو پونے میں ایلگار کونسل کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس کونسل کے دوسرے دن کوریگاؤں-بھیما میں تشدد ہوا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...