بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھرآزاد نے دیا انتباہ، ملک کے آئین پر اگر آنچ آئی تو بھیما۔کورے گاؤں جیسے تشدد کو دوہرا دیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 11:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 15 مارچ(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) مغربی اترپردیش میں دلت نوجوانوں میں اچھی خاصی شناخت بنا چکے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے جمعہ کو دہلی کے جنتر منتر پر بہوجن ہنکار ریلی منعقد کرتے ہوئے انتباہ بھرے لہجے میں کہا کہ جس دن ملک کے آئین پر آنچ آئی تو بھیما۔کوریگاوں جیسے تشدد کو دہرا دیں گے۔

خیال رہے کہ دو دن پہلے کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ہسپتال جاکر چندر شیکھر سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔جمعہ کو لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہاکہ ووٹ دینے سے پہلے روہت ویمولا کی شہادت کو یاد رکھنا، انہوں نے عوام الناس سے پوچھا کہ کیا تمہیں اناؤسانحہ یاد ہے ؟  2 اپریل بھولے تو نہیں ہو، کس نے گولی چلائی، کس نے مارا ہمارے لوگوں کو، کیا آپ ان کی قربانی کو بھول کر ووٹ دو گے؟.... چندرشیکھر نے کہا عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ  ظالم ظالم ہوتا ہے۔

آزاد نے مزید کہاکہ بھیما۔کورے گاؤں کو دہرا دیں گے....لیکن فی الحال اسکی ابھی ضرورت نہیں آئی ہے لیکن جس دن اس ملک کے آئین پر آنچ آئی تو بھیما۔کورے گاؤں کو  دہرا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھیم آرمی کے صدر چندر شیکھر نے اعلان کیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلے تو وہ اپنی تنظیم سے کوئی مضبوط امیدوار اتارنے کی کوشش کریں گے اور امیدوار نہ ملنے پر وہ خود مودی کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

غور طلب ہے کہ بھیم آرمی کی قیادت میں سہارنپور سے دہلی کے لئے نکلی بہوجن سیکورٹی حقوق یاترا کی قیادت کر رہے چندر شیکھر کو گزشتہ منگل کو دیوبند میں پولیس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔اس پر حامیوں نے ہائی وے پر ہنگامہ کر دیا تھا۔ناراض بھیڑ کی حکام سے جم کر نونک جھونک بھی ہوئی۔اسی دوران اچانک طبیعت بگڑنے پر پولیس نے چندر شیکھر کو چھوڑ دیا۔اس کے بعد چندر شیکھر کو میرٹھ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جمعرات کی شام میں انہیں چھٹی دے دی گئی۔

واضح  رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری کو بھیما۔کورے گاؤں جدوجہد کی 200 ویں سالگرہ پر تشدد بھڑک اٹھا تھا۔پونے سے 40 کلومیٹر دور کوریگاو۔بھیما گاؤں میں دلت کمیونٹی کے لوگوں کا ایک پروگرام منعقد ہوا تھا، جس کی  کچھ دائیں بازو تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔اسی پروگرام کے دوران علاقے میں تشدد بھڑکا تھا، جس کے بعد ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی  اور دکانوں۔مکانوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...