چھوٹے بھائی نے ملند ایکبوٹے کو پوری طرح سے بے گناہ بتایا،سنبھاجی بھڑے کابھی کیادفاع،کہاوہ ان کاکام تو دیش بھکتی سکھاناہے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2018, 11:04 PM | ملکی خبریں |

پونے،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوجن جاگرن سمیتی کے چیئرمین ملند ایکبوٹے اور کولہاپور شہر میں شیو پرتشٹھان کے بانی سنبھاجی بھڑے گروجی پر بھیما کورے گاؤں میں فسادات بھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پونے کے پمپری چنچوڑ علاقے میں پولیس کیس بھی رجسٹر کیا گیا تھا لیکن ملند ایکبوٹے کے بھائیوں نے اسے مکمل طور پر معصوم قراردیا۔جب سے فسادات ہوئے ہیں تب سے ملزم اکبوٹے غائب ہو چکے ہیں۔ملند ایکبوٹے کے چھوٹے بھائی نندکمار ایکبوٹے نے ہر ایک سوال پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ملند ایکبوٹے سو فیصد نہیں بلکہ ایک ہزار فیصد معصوم ہیں، کیونکہ ہمارے بھائی وڈھو بدرک گئے ہی نہیں تھے، بھڑے گروجی بھی وہا نہیں گئے تھے۔ عام طور پر بھڑے گروجی اور ہمارا خاندان وہا آتا جاتا رہتا ہے، لیکن فسادات کے دن ہم میں سے کوئی بھی وہاں نہیں تھا، ہمارے گھر میں تین روزہ مذہبی پروگرام تھا تو تین بھائی گھر میں تھے، 31 دسمبر 1 اور 2 جنوری پونے کے گھر پرہی تھے۔

ملند ایکبوٹے کے بھائی نے کہا کہ گزشتہ پچیس برس سے ایکبوٹے خاندان وڈھو گاؤں سے منسلک ہے، گاؤں کے ساتھ مل کر خاندان دھرمویر سمبھاجی مہاراج کے سمادھی کا کام وہاں کر رہا ہے،ہم کہاں کام کررہے ہیں، وہاں کیوں بگاڑیں گے کام ؟ جس پلیٹ میں کھاتے ہیں، ہم وہاں کیوں سوراخ کریں گے؟ کچھ لوگوں کو جمع کرکے وہاں بھیجاہے، یہ مکمل طور پر غلط ہے اور جو بھی ویڈیو کلپ وائرل ہورہے ہیں،اس کی جانچ پڑتال کریں اور پیغامات کو چیک کریں جو سوشل میڈیا پر پھیل رہے ہیں۔ یہ چیلنج ہے میڈیا کے لئے۔انہوں نے کہا کہ سو سال بعد یہ ذہن بناناکہ آپ دلت ہو، آپ مراٹھا ہو، یہ غلط ہے۔ دو سو سال پہلے جو بھیما کورے گاؤں کی لڑائی ہوئی تھی، جس میں پیشواؤں کو انگریزوں کی فوج کے بہادر دلت دستے نے شکست دی تھی، اس کا درد آج بھی ذہن میں ہے اور اسی لیے ہندوتو تنظیموں نے ہنگامہ کرنے کی کوشش کی تھی ایسا کہا جا رہا ہے۔ اس پر نندکمار ایکبوٹے نے کہاکہ 200 سال پہلے برطانیہ اور ہندوستان میں جنگ ہوئی تھی، وہاں ذات پات کا تعلق نہیں آتا ہے، برٹش کے ساتھ کون تھا اور ہندوستان کے ساتھ کون تھا؟ یہ تاریخ سب کو پتہ ہے، اب دو سو سال بعد کسی کے ذہن میں یہ شک پیدا کرنا کہ آپ دلت ہو، آپ مراٹھا ہو، یہ بہت غلط ہے۔

ایکبوٹے نے کہا کہ اس عمر میں ہم مریخ پر جانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور کچھ لوگ یہاں ذات پات کے لئے لڑنے کی سازش کرتے ہیں، یہ بہت غلط ہے۔ایساکچھ ہمارے بھائی اور گروجی نے نہیں کیا، سنبھاجی مہاراج ہمیشہ ہمیں حوصلہ دیتے ہیں، ان سے دیش بھکتی بڑھے اتناہی ہمارا کام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...