بھیم سنگھ کے بڑے بھائی جگن سنگھ کو رشتہ داروں اور دوستوں نے خراج عقیدت پیش کیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 14th August 2018, 1:34 AM | ملکی خبریں |

جموں:13/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پروفیسر بھیم سنگھ کے بڑے بھائی صوبیدار جگن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ان کے آبائی گاوں چننتا ، تحصیل رام نگر میں گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں رشتہ دار وں اور دوستوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی تقریب میں شامل ہونے والوں میں جناب ہرش دیو سنگھ، جناب بلدیو سنگھ منکوٹیا(دونوں بھتیجے) ، محترمہ سمتا دیوی (بہن) ، مسٹر شمشیر سنگھ، مسٹر انرودھ سنگھ، پرکشت سنگھ، چندر دیو سنگھ، کلدیو سنگھ، وشو دیو سنگھ، محترمہ مینا دیوی، دھرو دیو سنگھ، سرجیت سنگھ ڈمپل (بھتیجی اور بھتیجے)، کیپٹن وجے سنگھ، کرتار سنگھ(ریٹائرڈ تحصیلدار) ، جگدیو سنگھ اور دیگر شامل تھے جو جموں میں مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے خود سے دو برس بڑے بھائی صوبیدار جگن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنے تعلیم حاصل کرنے کے دور (1948سے 1950) کے درمیان بڑے بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے بھائی مجھ سے ایک برس سینئر تھے اور وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد فوج میں شامل ہوگئے۔ان کے پسماند گان میں تین بیٹے، تین بیٹیاں اوربیوی ہے۔تمام بچوں کی شادی ہوچکی ہے اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔پروفیسربھیم سنگھ کے پانچ بھائی ہیں جن میں سے تین بڑے اور دو چھوٹے ہیں اور اس وقت تمام بھائیوں وہ تنہا ہی باحیات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...