گورنر جموں وکشمیر آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کریں: بھیم سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 11:01 PM | ملکی خبریں |

جموں20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ،سابق رکن اسمبلی اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ سے درخواست کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کا الگ آئین ہے جو گورنر کو سیکشن 53(2)(b),، سیکشن 73(2)(b) کے تحت یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ہاوس یا کسی ہاوس کو ملتو ی کرسکتے ہیں اور دوسرا لیجسلیٹیو اسمبلی کو تحلیل کرسکتے ہیں۔پنتھرس سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں یاگروپ کے بیشتر اراکین اسمبلی نے خارج کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے حمایت واپس لے لینے کے بعد رضاکارانہ طورپر گورنرکواپنااستعفیٰ پیش کردیا۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کررہیں اور نئے سرے سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2019میں عام انتخابات ہونے ہیں یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات بھی ان ہی کے ساتھ کرادےئے جائیں جیسا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔انہوں نے حریت کانفرنس سمیت جموں وکشمیر کی تمام ناراض قیادت اور نوجوانوں سے انتخابات میں شامل ہونے کی پرزور اپیل کی جس سے لداخ سے لیکر جموں وکشمیر کی ظلم و زیادتی کی شکار نئی نسل کو بھی 2019 انتخابات کے عمل شامل ہو نے کا موقع مل سکے۔انہوں نے وادی کے لوگوں خاص طورپر نئی نسل سے پرزور اپیل کی کہ وہ کشمیر کی عظیم اورسیکولر روایت کی مثال پیش کرتے ہوئے امرناتھ گفا میں عقیدت مندوں کا استقبال کریں کیونکہ اب ظالموں کی حکومت کاخاتمہ ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔