بھیم ایپ 1.6کروڑ سے زیادہ بار ہوا ڈاؤن لوڈ، جلد آئے گا نیا ورژن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 12:42 PM | ملکی خبریں |

بھونویشور، 24؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این سی پی آئی)نے پیر کو کہا کہ اس کے بھیم (بھارت انٹرفیس فون منی)ایپ کے کل ڈاؤن لوڈ 1.6کروڑ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی بھیم ایپ کے فعال کسٹمر بیس 40لاکھ ہے اور اس کا نیا اپ گریڈ ورژن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ بھیم ایپ موبائل کے ذریعے سادہ، ہموار اور فوری ادائیگی کا مشترکہ پلیٹ فارم ایپ ہے۔این سی پی آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او اے پی ہوتا نے کہا کہ بھیم ایپ کو 30دسمبر 2016کو شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس کے ذریعے ہونے والا لین دین ہر ماہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔1.6کروڑ لوڈ ڈیجیٹل لین دین اور کیش لیس سوسائٹی بنانے کی سمت میں بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اس ایپ کو 1.3ورژن گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹورپردستیاب ہے۔اس کا نیا ورژن (ورژن 1.4)جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...