بھٹکل جامعہ آباد روڈ پر’’بھٹکل اسپورٹس‘‘ کا شاندار افتتاح : کھلاڑیوں کی ضروریات کا ہرسامان دستیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 7:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:7/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بھٹکلی کھلاڑیوں کی کھیل ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کھیل اشیاء کو مناسب اور رعایتی داموں میں فراہم کرنے کے لئے بھٹکل کے جامعہ آباد روڈ پر ’’بھٹکل اسپورٹس‘‘ نامی شوروم کا افتتاح عمل میں آیا۔

5اکتوبر بروزجمعرات بعد نماز فجر،  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی کی دعا سے ’’بھٹکل اسپورٹس ‘‘ کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا  جس کے بعد بعد نماز عصر بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں ربن کاٹ کر شوروم کا علامتی افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مولانا مقبول ندوی نے  تجارت میں ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری سے کاروبار کرنےکی طرف توجہ دلاتے ہوئے تجارتی میدان میں کامیابی کی دعاکی۔ جبکہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے ذریعے وسیم کے ایم نے پہلے بھٹکل کے تمام کھلاڑیوں کے ریکارڈس جمع کرنے کا شاندار کام انجام دیا ہے  جس کے نتیجے میں بھٹکل کے تمام کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے میں بے حد ممد ومعائون ثابت ہورہا ہے، مگر اب انہوں نے اسپورٹس کی تمام ضروریات کو پوری کرنے کے لئے بھٹکل میں نئے شوروم کی بنیاد رکھی ہے، جس کے ساتھ ہی اب  بھٹکل شہر کے کھلاڑیوں کو کھیل کے ہرشعبہ کی ضروری اشیاء کو مہیا کرتے ہوئے بڑا کام کیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے وسیم کے ساتھ  اپنی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم کے ایم نے بتایا کہ  پچھلے تین سالوں سے بھٹکل کھیل کی دنیا کو جدید دور کے تقاضوں سےہم آہنگ کرتے ہوئے ’’بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام ‘‘کے ذریعے انٹرنیٹ کی دنیا میں بھٹکل کے کھلاڑیوں کاتعارف اور ان کے کھیل کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جارہاہے۔ جس سے بھٹکل کے کھلاڑیوں کو باہر کی ٹیموں میں بھی کھیلنے کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ اب  بھٹکل اور اطراف کے علاقوں کے  کھلاڑیوں کو کھیل سے جڑ ی ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے اس نئے شوروم کا افتتاح کیا گیا ہے  ۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے ہرکھلاڑی کو یہاں اپنےکھیل کے تمام اشیاء مناسب قیمت پر فراہم تو کریں گے ہی ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے لئے خصوصی رعایت بھی دی جائے گی ۔ تقریب میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران عبدالواجد کولا، عبدالسمیع میڈیکل ، نثار احمد رکن الدین، کے ایم صفا، قذافی شاہ بندری،  نصر اللہ عسکری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...