بھٹکل: مہا دائی ندی معاملے میں انصاف کیاجائے : جئے کرناٹکا سنگھا کی مانگ ؛ کرناٹک بند کی حمایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2016, 1:40 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29/ جولائی(ایس او نیوز)مہادائی عدالتی بنچ کی طرف سے صادر کیاگیا  فیصلہ ریاست کےخلاف ہے انصاف سے روگردانی کی گئی ہے، اس  سے پہلے کہ شمالی کرناٹکا کے عوام کی آگ بھڑکے ، حکومت بیدار ہوجائے اور ریاستی عوام کو انصاف دلانےمیں اقدامات کرے ، اس بات کا مطالبہ جئے کرناٹکا بھٹکل شاخ نے کیا ہے۔

اس سلسلے میں سنگھا کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے حکومت کو اپیل سونپی گئی ۔ اپیل میں تحریر کیا گیاہےکہ کرناٹکا کے عوام نے برسوں سے جو خواب دیکھا تھا عدالتی بنچ کے فیصلے سے بکھر گیا ہے۔ مہادائی ندی سے ملپربھا ندی کو پانی سپلائی کرنے والے ’’کلسا بنڈوری‘‘ منصوبے کے ساتھ عدالتی فیصلے سے نا انصافی ہوئی ہے۔فضول بہہ کر سمندر کو جانے والےپانی کو ریاستی  عوام نے پینے کے لئے دینے کی مانگ کی تھی، فیصلے سے ریاستی عوام کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔ اس تعلق سے آئندہ ہونے والے واقعات کے لئے حکومت ہی ذمہ دار ہوگی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کہ عوام سخت احتجاج پر اُترآئے، ریاستی عوام کو انصاف دلائے ۔ 30جولائی کو اعلان کئے گئے بند اور احتجاج کو جئے کرناٹکا سنگھ کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہونےکی بات اپیل میں تحریر کی گئی ہے۔ اس موقع پر جئے کرناٹکا سنگھ کے تعلقہ صدر سدھاکر نائک، سکریٹری چندرو نائک، پانڈونائک، روی نائک جالی، سریش موگیر، ترومل نائک، تمپا ، وویک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔