بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کی خوبصورت عید ملن تقریب؛ سینکڑوں ممبران کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th July 2017, 4:06 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 15/ جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کی جانب سے سنیچر کو مینگلور کے  پرسٹیج اسکول کے اڈیٹوریم میں عید ملن کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں مینگلور کے رکن اسمبلی محی الدین باوا سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں کے  ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے جماعت  کی سرگرمیوں کی سراہنا کی۔ عیدملن میں ریفل ڈراء کےذریعے کافی انعامات ممبران میں تقسیم کئے گئے جس میں بڑا   بمپر پرائز ہونڈا ایکٹیوا کا قرعہ بھٹکل کے نوجوان وکیل ایڈوکیٹ سمیر قاسمجی کی اہلیہ کے نام نکلا۔

عیدملن میں مینگلور میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونے والوں کو انعامات و اعزازت سے نوازا گیا، جبکہ بھٹکل کی معروف شخصیت اور کئی ایک سماجی و تعلیمی اداروں  میں خدمات انجام دینے والے مرحوم عبدالغنی محتشم کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے اُن پر ایک مختصر ڈوکومینٹری پیش کی گئی اور اُن کی خدمات کے تعلق سے نئی جنریشن کو متعارف کرایا گیا۔

پروگرام کاآغاز مولوی سالم خلیفہ کے فرزند عبدالرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، محمد ابراہیم بھالّی نے اس کا انگریزی  ترجمہ پیش کیا۔

بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور پر ایک خوبصورت ڈوکومینٹری پیش کرنے کے بعد عید ملن کمیٹی کے کنوینر آفتاب حُسین کولا نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کیا۔ مینگلور کے ساحل ظہیر نے بہترین انداز میں اُردو، انگریزی اور کنڑا زبانوں میں نظامت کے فرائض انجام دئے۔

مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما مینگلور کے رکن اسمبلی محی الدین باوا نے بھٹکل کے مسلمانوں کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل کے مسلمان جس شہر اور جس ملک میں بھی جاکر رہائش اختیار کرتے ہیں ، وہیں پر ایک جماعت قائم کرکے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑتے ہیں اور سالانہ عید ملن کی تقریبات کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ ملنے ملانے کے پروگرام منعقد کرتے ہیں، انہوں نے مینگلور کے قریب بنٹوال میں گذشتہ کافی دنوں سے ہورہی  گڑبڑی کے واقعات کے پس منظر میں تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کی کہ یہاں حالات معمول پر واپس لوٹ آئیں اور لوگ امن و امان کے ساتھ اور بھائی چارگی کے ساتھ رہ سکیں۔

بھٹکل کا سب سے بڑا قومی سماجی دارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدرجناب ایڈوکیٹ مزمل قاضیا نے اپنے خطاب میں مینگلور کی پرانی تاریخ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں قریب سو دیڑھ سو سال پہلے بھٹکلی حضرات کے ڈیڑھ سو سے زائد کاروباری ٹھکانے ہوا کرتے تھے، جو وقت کے  ساتھ ساتھ ختم ہوتے چلے گئے اور اب حالت یہ ہے کہ صرف 15/20 ہی کاروباری ادارے بچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہاں مینگلور میں سینکڑوں سال سے بھٹکلی جماعت قائم ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج پھر ایک بار واپس مینگلور میں لوگ اپنا  کاروبار شروع کررہے ہیں اور یہاں آج کل بھٹکل کے کافی بچے اعلیٰ تعلیم کے لئے بھی آرہے ہیں اور جماعت ان بچوں کے لئے ہوسٹل کا بھی انتظام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مینگلور میں بزنس کرنے کے کافی مواقع  موجود  ہیں، انہوں نے بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے ذمہ داران سے درخواست کی کہ گلف کے جو لوگ یہاں کاروبارکرنا چاہتے ہیں، اُنہیں یہاں ہرممکن تعائون فراہم کیا جائے اور ان کی بزنس میں رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے مینگلور میں مقیم تعلیم یافتہ حضرات سے اس بات کی بھی اپیل کی کہ وہ بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک ہوکر اپنی خدمات پیش کریں، کیونکہ آج نیشنل ہائی وے فورلائن میں منتقل ہونے کے بعد   بھٹکل سے  مینگلور کا فاصلہ صرف گھنٹہ دیڑھ گھنٹہ کا ہوجائے گا۔

بھٹکل ابوالحسن  علی میاں ندوی اسلامک اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولوی الیاس جاکٹی ندوی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کی سرگرمیوں اور خدمات کی تعریف کی ساتھ ساتھ انہوں نے مرحوم عبدالغنی محتشم کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے جماعت کے صدر ایس ایم ارشد نے بتایا کہ سو سال سے بھی زائد عرصہ سے بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور یہاں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اور بالخصوص  غریب مریضوں کی مدد کرتی آئی ہے۔ انہوں نے بھٹکل اور اطراف کے علاقوں سے علاج معالجہ کے لئے آنے والوں کے لئے ہرممکن تعائون پیش کئے جانے کی بات کہی ساتھ ساتھ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے  والے طلبا کے لئے ہوسٹل کے انتظام کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے جماعت کی جانب سے کی جانے والی دیگر سرگرمیوں کا بھی مختصرجائزہ پیش کیا۔ انہوں نے جماعت کی جانب سے اگلے پروگراموں اور منصوبوں کے تعلق سے بھی حاضرین کو آگاہ کرایا۔

پہلی نشست  کے اختتام پر جماعت کے سکریٹری طلحہ اکرمی نے کلمہ تشکر پیش کیا۔

مہمانوں کے تاثرات کے بعد مینگلور میں تعلیم حاصل کرنے ہونہار بچوں کو ایم اے غنی ایوارڈ سے نوازا گیا اور اُن کی مہمانوں کے ذریعے تہنیت کی گئی۔

بعد نماز مغرب بھٹکلی جماعت کی آواز پر اپنی خدمات پیش کرنے والے، غریب مریضوں کو فری علاج فراہم کرنے  والے اور جماعت کی درخواست پر اپنی جانب سے ہرممکن تعائون پیش کرنے والے مختلف ڈاکٹروں کی خدمات کی سراہنا کی گئی اور اُن کی تہنیت کی گئی۔

رات کی شاندار ضیافت کے بعد قریب 8:30  بجے پروگرام کی اگلی یعنی تفریحی نشست شروع ہوئی جس کی نظامت مولوی سالک برماور ندوی نے کی۔ نشست میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا بالخصوص بچوں کے مکالمات اور فینسی ڈریس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے، اس موقع پر معروف نائطی شاعر سمیع اللہ برماور اور  بھٹکل سے تشریف فرما نوفل دامودی نے بھی خوبصورت آوازمیں کلام سناتے ہوئے سامعین سے خوب داد وصول کی۔

آصف دامودی نے اس موقع پر کوئیز مقابلہ پیش کیا، تقریب میں بھٹکل کی مختلف جماعتوں اور اداروں کے ذمہ داران کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور اُنہیں اعزازات سے نوازا گیا۔ عید ملن تقریب میں کوئیز اور  مضمون نویسی مقابلوں میں اول ،دوم اور سوم آنے والوں کے لئے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

آخر میں ریفل ڈراء کے ذریعے ممبران کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ جنرل سکریٹری امتیاز دامدا، اوڈیٹر ایس ایم اشفاق، سرگرم رکن عبدالرحمن جان ،مصباح انصار، مصباح محمد حُسین ، سعود محتشم ، مولوی سالم ندوی، مولوی دوئود ندوی،  اشرف سعدا، جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولوی طلحہ رکن الدین ندوی، انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق سمیت کافی دیگر ذمہ داران  موجود تھے۔

پورا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا، جس کی ریکارڈنگ دیکھنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کیا جاسکتا ہے

Bhatkali Jamatul Muslimeen Mangalore Eid milan 2017

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ بلاک کانگریس دفتر کا ضلعی صدر بھیمنانائک کے ہاتھوں افتتاح

مورور کے قریب اُڈپی ہوٹل سےمتصل کمٹہ بلاک کانگریس کے دفتر کا ضلع کانگریس کمیٹی صدر بھیمنا نائک نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے دفتر کا افتتاح کیاگیا ہے عوام اپنی شکایات اور مسائل کو یہاں پیش کرکے حل حاصل کرسکتےہیں۔ عوامی مسائل کے سلسلے میں ہی اس ...

بھٹکل کے اتی کرم داروں کو اراضی دستاویزات میں تاخیر کرنے پرراما موگیر برہم؛ ہزاروں آتی کرم داروں کی طرف سے احتجاج کا انتباہ

بیرونی ملک سے ضلع کو آئے تبتی(ٹبیٹین)عوام کو رہائش کے لئے ضلعی انتطامیہ نے مواقع فراہم کیا ہے۔ ضلع میں ہی پیدا ہوکر پرورش پانے والوں کو زمینی دستاویز(حق پترا) دینے کے لئے افسران ہی اہم وجہ سبب ہونے کا تعلقہ اتی کرم دارر ہوراٹ سمیتی کے صدر راما موگیر نے سخت برہمی  کااظہارکیا۔

بھٹکل اسمبلی حلقے میں کھیلا جارہا ہے ایک نیا سیاسی کھیل! کون بنے گا کانگریسی اُمیدوار ؟

یہ کوئی ہنسی مذاق کی بات ہرگز نہیں ہے۔بھٹکل کی موجودہ جو صورتحال ہے اس میں ایک بڑا سیاسی گیم دکھائی دے رہاہے۔ کیونکہ 2018کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں لگی ہوئی سیاسی پارٹیاں اپنا امیدوار کون ہوگا اس پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مخالف پارٹیوں سے کون امیدوار بننے پر ان کی جیت کے ...

بھٹکل کے اتی کرم داروں کو اراضی دستاویزات میں تاخیر کرنے پرراما موگیر برہم؛ ہزاروں آتی کرم داروں کی طرف سے احتجاج کا انتباہ

بیرونی ملک سے ضلع کو آئے تبتی(ٹبیٹین)عوام کو رہائش کے لئے ضلعی انتطامیہ نے مواقع فراہم کیا ہے۔ ضلع میں ہی پیدا ہوکر پرورش پانے والوں کو زمینی دستاویز(حق پترا) دینے کے لئے افسران ہی اہم وجہ سبب ہونے کا تعلقہ اتی کرم دارر ہوراٹ سمیتی کے صدر راما موگیر نے سخت برہمی  کااظہارکیا۔

مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ

مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب زلزلہ آیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو کیلنڈونیا میں 82 کلو میٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7.3ریکارڈ کی گئی ہے۔

یلاپور میں پرائیویٹ بس اور لاری کے درمیان خطرناک ٹکر؛ 31 مسافر زخمی

لکثری بس اور لاری کے درمیان ضلع  اُترکنڑا کے یلاپور میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ  میں بس ڈرائیور اور لاری ڈرائیور سمیت 31 مسافر  شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب بسگوڈا کراس نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا۔