25ستمبر کو ہوگا ہبلی میں ’’ہیلتھی کاؤنٹی ریسارٹ کا شاندار افتتاح :بھٹکلی تاجر حضرات کا نیاقد م؛ جسمانی صحت کا نیا مرکز
ہبلی:23/ستمبر (ایس اؤنیوز) ملک و بیرون ممالک میں اپنی تاجرانہ خصوصیات کے لئے مشہور بھٹکلی تاجر اب اپنی ریاست کے مختلف مقامات پر نئے نئے تجارتی فرم کے ذریعے وسعت پاتے ہوئے عوامی سطح پر ممکنہ سہولیات بہم پہنچانے میں سرگرم عمل ہیں۔ اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے مشہور آئس کریم ہیانگو کے مینجنگ ڈائرکٹر ،بھٹکلی تاجر پردیپ پائی ، ہنومنت پائی ، دنیش پائی اور بھٹکلی بزنس مین شموئیل بھالّی اور فیاض بھالّی نے مشترکہ طورپر شمالی کرناٹکا کے تجارتی شہر ہبلی جیسے اہم مقام پرجسمانی صحت کو مستقل ترو تازگی بخشنے ’’ہیلتھی کاؤنٹی ریسارٹ‘‘ نامی مختلف سہولیات پر مشتمل صحت مرکز کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔
دھارواڑ ضلع کے نگراں کار وزیر،برائے کان کنی اور اراضی ونئے کلکرنی 25ستمبر 2017بروز پیر کی شام 30-05بجےریسارٹ کا افتتاح کریں گے۔ مہمانِ خصوصی کے طورپر وی آر ایل کے مینجنگ ڈائرکٹر وجئے سنکیشورکے علاوہ دیگر مہمانان بھی شرکت کریں گے۔ یہ ریسارٹ اپنے دامن میں اسپا (spa)، پارٹی ہال، اسنوکر، ٹی ٹی ، سوئمنگ پول ، جم ، فاؤنٹین جیسی کئی ایک سہولیات کو جگہ دئیے ہوئے ہے جہاں لوگ اپنی صحت کے مطابق موجودہ لوازمات سے استفادہ کرسکتےہیں۔ جب کہ اس کی نگرانی ، مینجمنٹ اوشین پرل (OceanPearl) کی طرف سے کی جائے گی۔
خیال رہے کہ افتتاحی تقریب سنجیونی پارک ہبلی دھارواڑ روڈ۔ دھارواڑ پر واقع نئی عمارت ہیلتھی کاؤنٹی ریسارٹ میں منعقد ہوگی۔