بھٹکل انجمن کالج کے شارف قاضیا کو ملا یونیورسٹی لیول پر تیسرا رینک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2017, 12:12 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11/جنوری  (ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے تعلیمی اداروں کے طلبا کی رینکنگ کی اڑان آسمانی بلندیوں کو چھورہی ہے، ہر سال یونیورسٹی سطح پر طلبا و طالبات کا رینکنگ حاصل کرنا روشن مستقبل کی نشاندہی کرتاہے۔

حال ہی میں اعلان کئے گئے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے شعبہ بی کام کے نتائج میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے ہونہار طالب علم محمد شارف ابن محمد اقبا ل قاضیا یونیورسٹی سطح پر تیسرا رینک حاصل کرتے ہوئے قوم وملت کا نام روشن کیا ہے۔سال 2013تا 2016کے بی کام بیچ کے طالب علم شارف قاضیا نے کل 3700نمبرات میں سے 3505امتیازی نمبرات لے کر% 94.73کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ خیال رہے کہ شارف قاضیا پی یو سی دوم میں بھی امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے۔

اسی طرح انجمن کالج فار ویمن بھٹکل کی طالبات نے کرناٹکا اسٹیٹ ویمن یونیورسٹی وجئے پورا کی طرف سے اعلان کردہ بی کام کے نتائج میں 2طالبات نے رینک حاصل کرتے ہوئے شہراور کالج کو چارچاند لگائے ہیں۔ انجمن کی طالبات یسرا بنت محمد شعیب ایم ایس نے کل 3360نمبرات میں سے 2946نمبرات لے کر % 87.68کے ساتھ 4رینک اور اُمِّ حرم بنت محمد اسلم گوائی 3360نمبرات میں سے 2910نمبرات لے کر %86.61کےساتھ شاندارکامیابی دررج  کی ہے۔طلباوطالباتکیامتیازی کامیابی پرقائدقوماورسرپرستِ انجمن ڈاکٹرسید خلیل الرحمن ایس ایم، صدرِ انجمن عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، سکریٹری جاوید حسین آرمار، عہدیداران، ممبران ، کالج پرنسپالس، اساتذہ ، ساتھی طلبا وغیرہ نے دلی مبارکباد ی پیش کی ہے۔ ادارہ ساحل آن لائن بھی کامیاب طلبا و طالبات کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے  مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...