بھٹکل میں رقم کے لئے قتل کی دھمکی کا الزام : کیس درج
بھٹکل:25/اگست(ایس او نیوز)رقم کے لئے دھمکانےکا الزام عائد کرتے ہوئے ایک شخص نے بھٹکل شہری پولس تھانے میں شکایت داخل کی ہے۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل بلدیہ حدود والی فاروقی محلہ کے مکین سید محسن ابن سید جلال الدین کی طرف سے داخل کردہ شکایت میں نوائط کالونی کے ساجد، جالی روڈ کے عمران، مخدوم کالونی کے سلیم، مدینہ کالونی کے عمار ابو محمد ، بدریہ کالونی کے فواز شاہ الحمید اور موسیٰ نگر کے امجد کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ 7 جولائی کو سید جلال الدین کے گھر کے قریب پہنچ کر 20لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر ہراساں کرتے ہوئے گالی گلوج کی اور قتل کی دھمکی دی۔ ٹٓائون پولس تھانہ کے سب انسپکٹر کوڈگونٹی نے معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔