بھٹکل:تعلقہ سطح کے ہائی اسکول کھیل مقابلوں کا انعقاد :آپسی بھائی چارگی کے لئے کھیل ضروری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2017, 8:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ستمبر (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع پنچایت ، تعلیمات عامہ اور تعلقہ ہائی اسکول فزیکل ٹیچرس اسوسی ایشن کے اشتراک سے بیلکے سرکاری ہائی اسکول میدان میں دو روزہ تعلقہ سطح کے ہائی اسکول کھیل مقابلوں کا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے کھیل پرچم کشائی کے ذریعے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبا میں یک جہتی ، مساوات ، بھائی چارگی اور مل جل کر جینے کی خصوصیات کھیل سےپیدا ہوتی ہیں۔ ہر ایک طالب علم اپنی خود کی صلاحیتوں کا ماہر ہوتاہے، اس کو پہچان کر اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہونی کی بات کہی۔ سرکاری ملازمین سنگھ کے صدر ایم بی نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلقہ کے فزیکل ٹیچرس طلبا کی بہترین تربیت کرتے ہوئے انہیں ملکی اور ریاستی سطح پر روشن کررہے ہیں طلبا کی ہمہ جہت ترقی میں فزیکل ٹیچرس کا بہت بڑا رول ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک، بھٹکل فزیکل ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر سریش نائک، سابق صدر محمد زاہد کوتوال ، فزیکل تعلیم افسر شریکانت نایک، بیلکے ہائی اسکول صدر مدرس چندرکانت گاؤنکر ڈائس پر موجود تھے۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے استقبال کیا تو فزیکل ٹیچرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری گوپال نائک نے شکریہ اداکیا۔ پرکاش شرالی نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔