بھٹکل کے معروف ماہر تعلیم، شاعر اور کئی اداروں کےسرگرم رُکن اشرف برماور انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th April 2018, 6:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل کی معروف شخصیت، ماہر تعلیم،  شاعر اور کئی ایک اداروں کے سرگرم رکن جناب سید اشرف برماور آج سنیچر صبح اپنی رہائش گاہ  نور باغ، جالی روڈ بھٹکل میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ وہ 72 برس کے تھے۔

مرحوم کی شخصیت بے حد متحرک اور فعال تھی،بھٹکل کا معروف قومی و سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کے رکن انتظامیہ تھے۔ انہوں نے معروف قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کے کئی سالوں تک رکن انتظامیہ رہ کر خدمات انجام دی،  وہ  جماعت اسلامی کے کارکن اور معروف انگریزی میڈیم شمس اسکول کے سابق سکریٹری اور تاحال نائب صدر کے عہدہ پر فائز تھے۔  الکوثر گرلز کالج، دعوت سینٹر،  بھٹکل ویلفئیر اسپتال، بھٹکل ویلفئیر سوسائٹی سمیت متعدد اداروں کے ذمہ داران میں سے تھے۔ وہ ادارہ ادب اسلامی کے صدر  اور ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے  سابق صدر بھی تھے۔

سوشیل میڈیا پر کچھ لوگوں نےسید اشرف برماور  کو شمس کی چلتی پھرتی تصویر قرار دیا ہے، جبکہ  ان کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ  برادران وطن میں اسلام کی دعوت پہنچانے کے بڑے فکر مند رہتے تھے اور اپنے قریبی علاقوں میں ٹھیک سے کنڑا زبان نہ آنے کے باوجود برادران وطن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسلام کی دعوت دینے کی کوشش کرتے تھے۔ خبر ملی ہے کہ ان کا ایک شعری مجموعہ بھی زیرترتیب ہے۔

صبح قریب دس بجے ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی  عوام کی کافی بڑی تعداد  ان کے مکان  پر جمع ہوگئی اور گھروالوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے  دعائے مغفرت کی۔ بعد نماز عصر نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

موصوف نڈر اور بے باک انسان ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص،  کم گو، سادہ مزاج اور نہایت متحرک شخص تھے۔

وہ قریب 20/25 سال قبل جالی کے اُس  علاقہ میں جاکر آباد ہوئے تھے، جو اُس وقت  جنگلات سے گھرا ہوا تھا اور قریب میں کوئی مسلم گھر بھی نہیں تھا، اسی بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کتنے بے خوف انسان تھے۔ وہ  اپنے پیچھے بیوہ، دو لڑکیاں اور تین  فرزندان  کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیش کے لئے وداع ہوگئے۔

مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن،  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیاء، جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری،  نائب صدر اور جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری، ادارہ  تربیت اخوان کے صدر عبدالقادر باشہ رکن الدین سمیت کافی ذمہ داران نے ان کے انتقال پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ کئی ایک نے اپنے بیان میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے ان کی موت  سےان کی ابیاری کئے ہوئے اداروں میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے، جس کی تلافی آسان نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ان کی جملہ خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ امین

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...