بھٹکل:نیوشمس اسکول رورل آئی ٹی کوئیز مقابلے میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th October 2017, 5:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12 اکتوبر (ایس اؤنیوز)ٹاٹا کنسلٹنسی کے زیر سرپرستی دھارواڑ کے ڈاکٹر پاٹل پُٹپا ہال میں منگل کو منعقد ہوئے بیلگام ڈویزن کے رورل آئی ٹی کوئیز مقابلہ میں بھٹکل کے نیو شمس اسکول کے طلبا دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہونےکی جانکاری اسکول سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ طلبا امان اللہ ڈونا، فرحان اکرمی پر مشتمل شمس اسکول کی ٹیم 13اکتوبر کو ٹمکور میں منعقد ہونےو الے ریاستی سطح کے رورل آئی ٹی کوئیز مقابلے میں شرکت کرے گی۔

دھارواڑ میں منعقدہ بیلگام ڈویزن مقابلہ میں شریک ہوئیں کل 555ٹیموں میں سے صرف6ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں، جن میں بھٹکل کی آنند آشرم پی یو کالج ، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول اور نیو شمس اسکول کی تین ٹیمیں شامل تھیں۔ آخری راؤنڈ میں آنند آشرم پی یوکالج اور نیو شمس اسکول کی ٹیمیں ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی