بھٹکل کے شمس الدین سرکل پر عام لوگوں میں ’’رحمت اللعالمینﷺ ‘‘ کنڑا کتابچہ کی تقسیم : آخری رسول ﷺہر ایک کے رہنما ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2018, 5:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:20؍نومبر (ایس او نیوز) اللہ کے آخری نبی ﷺ کی سیرت و پیغام کو تمام لوگوں تک پہنچانے اور ہندو مسلم میں بھائی چارگی پیدا کرنے ،غلطیفہمیوں کو دور کرنے  جیسے اہم مقاصد کو لے کر ریاستی سطح پر منائی جارہی  ’حضرت محمد ﷺ بنی نوع انسان کےعظیم رہنما‘ 15 روزہ  سیرتؐ مہم کے تحت آج جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے رفقائے کار نے قلب شہر شمس الدین سرکل پر دعوت چھتری لگا کر ہندو ، مسلم ، عیسائی سمیت تمام لوگوں میں ’قائد اعظم ﷺ‘(لوک نایکا پروادی محمد ﷺ)  کنڑا کتابچہ اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

شمس الدین سرکل پر عزیزی  غطریف رضامانوی کی تلاوت قرآن سے کتابچہ تقسیم پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر مہم کے کنونیر مولانا سید زبیر ایس ایم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت محمدﷺ نے ہرایک انسان سے پیار و محبت سے پیش آنے کی تعلیمات دی ہیں، اللہ کے نبی ﷺ انسانیت کے لئے رحمت تھے ، جس طرح ہوا، پانی ، روشنی سب کے لئے ہے اسی طرح آخری رسول ﷺ سب طبقات کے لئے ہیں ۔

اترکنڑا ضلع مہم کے کنونیر محمد رضا مانوی نے کہاکہ آپسی تعارف اور سمجھنے سمجھانے کی کوششیں لگاتار جاری رہتی ہیں تو ہی معاشرے  میں امن و سکون ، بھائی چارگی پیدا ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی ہند مہم کے ذریعے انسانیت کے عظیم رہنما کا آسان تعارف پیش کرنےکی کوشش کررہی ہے ، ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی صفت پیدا کرنے کی بات کہی۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاذ محترم مولانامحمد اقبال نائطے ندوی کی دعاسے کتابچہ تقسیم پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ ، ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا، ایس کے صلاح الدین، مولانا سید یاسرندوی ، قمر الدین مشائخ، شوکت خطیب ، عبدالجبار اسدی، سیف اللہ اکرمی ، ثناء اللہ اسدی سمیت کئی حضرات موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...