بھٹکل میں ڈایالیسس کا ایک مریض آپ کی نظر کرم کا محتاج ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 12:52 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21؍مارچ (ایس او نیوز) دونوں گردے ناکام ہوجانے کی وجہ سے گزشتہ دوسال سے ڈایالیسس کے سہارے زندگی گزارنے والا ایک غریب اور بہت ہی تنگ حال شخص اہل خیر کی نظر کرم کا محتاج ہے۔

بھٹکل کے حنیف آباد کے رہنے والے جعفر ملا کی زندگی اسکول ٹیمپو کی ڈرائیونگ کے سہارے تنگ حالی کے باوجود ہنسی خوشی گزررہی تھی۔ لیکن گزشتہ دو سال قبل ان کے گردوں میں خرابی پیدا ہوگئی اور ان کے مرض کی تشخیص گردوں کی ناکامی کے 5ویں درجے کے طور پر ہوئی جس میں سوائے مسلسل ڈایالیسس کے دوسرا کوئی علاج کارگر نہیں ہوتا۔اے جے اسپتال کے گردوں کے ماہر(نیفرولوجسٹ) ڈاکٹر راگھویندرا نائک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ملا کو مہینے میں تین چار مرتبہ ڈیالیسس  کروانا ضروری ہے اوراس کا ماہانہ خرچ 20تا 25ہزار روپے ہے۔

پہلے سے انتہائی تنگ دستی کے ساتھ جینے والے جعفر کے پاس اب محنت مزدوری یا ڈرائیونگ کرنے کی بھی طاقت اور گنجائش نہیں ہے۔ شمس انگلش میڈیم اسکول کے ہیڈماسٹر رضامانوی نے بھی تصدیق کی ہے کہ جعفر شمس میں ڈرائیونگ کرکے روزی کما رہا تھا ، مگر اب بیماری کے اس آخری درجے پر ہونے کی وجہ سے وہ کام کاج بھی اس کے لئے مشکل ہوگیا ہے اور مسلسل ڈیالیسس ہی پر وہ زندہ ہے۔لیکن بیوی اور تین معصوم بچوں کا تنہا سہارا جعفر ملا کی مالی حالت ماہانہ 25ہزار تک کا صرف ڈایالیسس کا خرچ اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔ روزانہ کے گھریلو اخراجات کا بوجھ الگ سے ہے۔

لہٰذا اہل خیر سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس غریب اور مستحق مریض کی دل کھول کر امداد کریں اور اس کے علاج میں تعاون فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔مریض کے بینک کھاتے کی تفصیل اس طرح ہے:
نام: جعفر ملا
بینک: وجیا بینک بھٹکل
اکاونٹ نمبر: 107501011004300
آئی ایف ایس کوڈ: VIJB0001033
موبائل: 8861588285

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...