بھٹکل:150کروڑ روپیوں کی امداد سے ہیبلے گرام پنچایت حدود کی ترقی : لیڈران اور نوجوانوں کی کاوشوں کا نتیجہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2018, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/ جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود میں ترقی کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے 150کروڑروپیوں کی امداد منظور کئے جانے کی بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے جانکاری دی۔

وہ یہاں اتوار کو ہیبلے گرام پنچایت حدود کے تینگنگنڈی تلک یووک منڈل اور سنچن یوتی منڈل کی نئی عمارت کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کر رہے تھے۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ علاقہ کے ذمہ داران اور نوجوانوں نے مجھ پر دباؤ ڈال کر اپنا کام کرایا ہے جس کی بنا پر یہاں 150کروڑ روپیوں کاکام ہواہے ، ان 150کروڑ روپیوں میں 90فی صد رقم تنگنگنڈی کے لئے خرچ کی گئی ہے جس کا سبب یہاں کےذمہ دار اور نوجوان ہیں۔ ان کی ان تھک کوششوں سے یہاں ترقی جات کام ہوئے ہیں۔ یہاں کے نوجوان کافی متحرک ہیں ان کی طرف سے دیہات کے مزید کام ہونے کی خواہش ظاہرکی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے کہاکہ میرے علاقے میں جتنا کام کرنا ممکن ہواہے وہ سب میں نے کیا ہے، جس کے لئے رکن اسمبلی نے بھرپور تعاون دیاہے، یہاں کی ہائی اسکول کے لئے بھی انہوں نے ہی زمین منظور کرائی ہے۔ اس موقع پر دیہی نوجوانوں نے منکال وئیدیا اور جئے شری موگیر کی تہنیت کی۔ ہیبلے پنچایت کے صدر این ڈی موگیر، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔