بھٹکل:مادرِ علمی کا حق ادا کرنا طلبا کا فرض ہے:بندرسرکاری اسکول میں وداعی تقریب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th March 2018, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/ مارچ (ایس اؤنیوز) مادرِ علمی کی بڑی اہمیت ہے یہ وہی جگہ ہے جہاں طلبا کی زندگی تشکیل پاتی ہے سجتی ہے سنورتی ہے، طلبا کو چاہئے کہ وہ آگے چل کر اپنے مادرِ علمی کی ترقی میں اپنا کردار ا دا کریں۔ ان خیالات کا اظہار شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد رضا مانوی نےکیا۔

وہ یہاں بندر کی سرکاری پرائمری اسکول میں 7ویں طلبا کے لئے سجائی گئی وداعی تقریب میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے طلبا سے مخاطب تھے۔ موصوف نے کہاکہ والدین ، اساتذہ اور معاشرے کے بزرگوں کی ہم قدر کریں ، عزت واحترام سےپیش آئیں، انہوں نے طلبا سے کہاکہ زندگی میں کتنی مشکلات پیش آئیں ان کا سامنا کرنے کی قوت پیدا کریں، طلبا سے کہاکہ معاشرے میں چھیرپھاڑ کرنے والے درندے ہیں ان کے درمیان ہم اپنے بہترین اخلاق کے ذریعے ایک انسانی زندگی کاعملی نمونہ پیش کریں۔ جس اسکول سے ہم تعلیم پائے ہیں وہ صرف ہمیں کمانے کا طریقہ ہی نہیں سکھاتی بلکہ بہتر زندگی گزارنے کی تربیت بھی کرتی ہے ،طلبا دھن دولت کے نشہ میں غرور و تکبر نہ کریں بلکہ عاجزی و انکساری کو اپناتے ہوئے ایک بہتر معاشرے ، ملک کی تعمیر میں اپنا رول اداکرنےکی بات کہی ۔

اسکول کی صدرمدرسہ شریمتی ممتا واڈیکر نے بھی خطاب کرتے ہوئے طلبا کو مستقبل کے متعلق مفید صلاح ومشوروں سے نوازا۔ گرام پنچایت کے سابق صدر منجوناتھ کھاروی نے تقریب کی صدارت کی۔ سنئیر استاد پانڈورنگا نائک نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ استاد تمپا ڈی گونڈ نے شکریہ اداکیا۔ رتناکر کھاروی، کرشنا کھاروی، یوتھ سنگھ کے صدر رام کھاروی ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔