بھٹکل بندر روڈ سے دن دھاڑے دو لوگوں کا اغوا؛ عوام کا فوریسٹ آفسران پر شک؛ فوریسٹ آفسر کاانکار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2017, 7:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/ جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل بندرروڈ ففتھ کراس پردن دھاڑے دو نوجوانوں کو بائک سے کھینچ کر ایک کار کے اندر ٹھونس کر اُن کا اغوا کرنے کی واردات پیش آئی ہے، اس ضمن میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس XV 500 گاڑی پر ان دونوں کا اغوا کیا گیا ہے، ویسی ہی گاڑی بھٹکل کے ایک فوریسٹ افسر کے پاس بھی ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ فوریسٹ آفسر سے ساحل ا ٓن لائن نے رابطہ کیا تو اُس نے صاف انکارکیا ہے اور کہا ہے کہ اُسے اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

دوپہر قریب ایک بجے جمعہ کی نماز کے عین موقع پر ایک بائک بندر روڈ ففتھ کراس میں ایسی سنسان جگہ پر آئی جہاں کچھ گھروں کا تعمیراتی کام جاری تھا، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ  اچانک تین گاڑیاں آئیں اور بائک پر سے دونوں نوجوانوں کو زبردستی اپنی گاڑی میں ٹھونک دیا اور کچھ ہی سکینڈ کے اندر گاڑیاں فراٹے بھرتی ہوئی  وہاں سے نکل گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی دونوں نوجوانوں کو بائک سے کھیچ کر گاڑی کے اندر ڈالا گیا، اُسی وقت گاڑی پر سے ایک شخص بائک پر بیٹھ کر اُس بائک کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

سمجھا جارہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو پہلے ہی ایک منصوبہ بند سازش کے تحت متعلقہ جگہ پر بلایا گیا تھا، جیسے ہی وہ وہاں پر پہنچے تین گاڑیاں جس میں ایک XV 500، ایک تویرا اورایک کار متعلقہ مقام پر پہنچ گئیں۔ اس موقع پر گھر کی تعمیر کرنے والے کچھ مزدوروں نے قریب سے پورا واقعہ دیکھا، قریب میں موجود ایک مکان کی عورتوں نے بھی اس واقعے کو نہایت قریب سے دیکھا اور چلانا اور چینخنا شروع کردیا، مگر وہ لوگ کافی تیز رفتاری کےساتھ اُن کا اغوا کرکے لے گئے۔

پہلے تو لوگوں کو یقین نہیں آیا کہ شہر بھٹکل میں ایسا کیسے ممکن ہے اور آخر کن لوگوں کا اغوا ہوا ہے،  مگر جب قریب کے ایک مکان میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا گیا تو  پتہ چلا کہ مزدوروں اور قریبی مکان کی عورتوں نے جن گاڑیوں کی نشاندہی کی ہے ، وہیں گاڑیاں دوپہر ٹھیک ایک بج کر تین منٹ پر بندر روڈ ففتھ کراس سے باہر آرہی ہیں، جس کے ساتھ ہی واقعے کی تصدیق ہوگئی، مگر فوٹیج میں گاڑی کا نمبر نظر نہیں آیا۔ شام تک اس بات کی اطلاع نہیں مل پارہی تھی کہ آخر کن لوگوں کا اغوا ہوا ہے، قریب سات بجے  دونوں اغوا کنندگان کی شناخت ہوگئی۔

بندرروڈ پر واقع جناب عبدالعلیم صاحب نے خبر دی کہ اُن کا داماد افضل (33)  اور اس کا ایک دوست عبدالملک  (40) جمعہ کی نماز کے وقت اُن کے گھر آئے تھے اور قریب ایک بجے جمعہ کی نماز جانے کے لئے گھر سے نکلے تھے، پھر دونوں غائب ہوگئے ہیں اور دونوں کا کہیں کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔افصل آزاد نگر کا رہنے والا ہے اور عبدالملک سلطان اسٹریٹ کا رہنے والا ہے۔   اب ان دونوں کا کیوں اغوا کیا گیا اور کن لوگوں نے اغوا کیا، اس پر سے پردہ اُٹھنا باقی ہے۔

کچھ عینی شاہدین نے ساحل آن لائن کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جو گاڑیاں بندرروڈ ففتھ کراس کے اندرگئی تھی، اُس میں ایک گاڑی بھٹکل کے فوریسٹ آفسر کی ہے، اس بات کی اطلاع ملتے ہی ساحل آن لائن نے متعلقہ فوریسٹ آفسر سے رابطہ کیا، مگر اُس نے اس واقعے کے تعلق سے اپنی لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ وہ دوپہر سے ابھی شام سات بجے تک آفس میں ہی ہے اور باہر ہی نہیں نکلا ہے۔ جب اُس کو پوچھا گیا کہ ہوسکتا ہے  کسی کیس کے تعلق سے سوالات کرنے کے لئے ان لوگوں کولے جایا گیا ہوتو انہوں نے ان باتوں سے صاف انکار کیا۔ 

لوگ اس بات پر حیران اور پریشان ہیں کہ آخر دن دھاڑے ان دونوں کا اغوا کرنے کےپیچھے کیا مقصد کارفرما ہوسکتا ہے۔  عوام اس بات پر بھی شک کا اظہار کررہے ہیں کہ آخر ان دونوں کو سنسان جگہ پر بالفرض بلایا گیا تھا تو یہ لوگ وہاں گئے کیوں تھے ؟ کیا اغوا کنندگان کو وہ لوگ جانتے ہیں ؟ کیا کسی طرح کا لالچ دے کر دونوں کو وہاں بلایا گیا تھا ؟ یا پھر کیا معاملہ ہے، ان سب باتوں کا خلاصہ پولس کی چھان بین کے بعد ہی سامنے آسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔