بھٹکل: مٹھلی میں بی جے پی بوتھ لیول تووسیعی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th July 2017, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مٹھلی میں بی جے پی بوتھ لیول توسیعی پروگرام کا گرام پنچایت ممبر شیوانی شانتارام نے افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی سطح پر پارٹی کی اپنی ایک پہچان ہے ، کرناٹکا میں بھی اقتدار پانے کے لئے کارکنوں کو متحدہ کام کرنے پر زور دیا۔

پروگرام کی صدارت کئے بی جے پی ضلع سابق صدر ایم جی نائک نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر پارٹی کو مستحکم کرنےکے لئے ملک بھر میں توسیعی منصوبے کا جاری کیا ہے۔ گذشتہ کئی انتخابات میں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی ہے، اسی طرح سال 2018کے ریاستی انتخابات کے پیش نظر یہ منصوبہ جاری کئے جانے کی بات کہی۔ اس موقع پر کئی کارکنان اور لیڈران کی تہنیت کی گئی ۔پروگرام میں بی جے پی بوتھ لیول کے صدر وینکٹ رمن نائک، وینکٹیش نائک، جگدیش نائک، گرام پنچایت ممبر چندرہاس نائک، بے بی نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...