بھٹکل:4/اپریل(ایس اؤنیوز)شہر کے نہرو روڈ پر واقع سنڈیکیٹ بینک کے اے ٹی ایم مشین کو چوری کرنےکے الزام میں شہری تھانہ پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور اُس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
سنڈیکیٹ بینک کے مینجر کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر جانچ کرتے ہوئے پولس نے اے ٹی ایم کے پاس موجود سی سی ٹی وی کیمرے کے کلپس کا مشاہدہ کرنے کے بعد متعلقہ فرد کو گرفتار کرنےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کی شناخت سوڑیگدے کے راگھویندر گنپتی موگیر (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی سے پتہ چلا ہے کہ ملزم 29مارچ کو اے ٹی ایم مشین کی جعلی چاپی اور کٹنگ پلئیر استعمال کرتے ہوئے مشین کو لوٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ جس کی وڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسی فوٹیج کی بنیاد پر پولس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔