بھٹکل اے پی سی آر کے زیراہتمام 9فروری کو اقلیتوں کے حقوق اور قانونی بیداری پر اجلاس عام:ہائی کورٹ کے وکلاء سمیت ماہرین کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th February 2018, 8:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:6/ فروری (ایس اؤنیوز) انسانی حقوق کے کام کرنے والی تنظیم اسو سی ایشن فار پروٹکشن آف ہیومن رائٹس (اے پی سی آر)بھٹکل شاخ کے زیراہتمام 9فروری کی رات 9بجے بروز جمعہ بمقام نوائط کالونی تنظیم گراؤنڈ میں ملک کے بگڑتے حالات اور اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام میں قانونی جانکاری بیداری مہم کے تحت ’’ملک کے جمہوری نظام کو درپیش خطرات اور اقلیتوں کا کردار‘‘کے موضوع پر اجلاس عام منعقد ہونے اے پی سی آر کے اترکنڑا ضلع جنرل سکریٹری قمر الدین مشائخ نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

اجلاس عام میں بنگلورو کے مشہور و معروف انسانی حقوق کے کارکن ، ہائی کورٹ کےسابق پبلک پروسکیوٹراوروکیل بی ٹی وینکٹیش نایک(ببرجنگ) اور قومی سطح پر موجودہ حالات پر گہری نظر رکھنے والی نوجوان شخصیت ولی رحمانی موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ اے پی سی آر کرناٹکا کے جنرل سکریٹری ، ہائی کورٹ کے وکیل نیا زاحمد منگلوراجلاس کی صدارت کریں گے۔ منتظمین نے بتایا کہ حالات کے تحت عوام خاص کر اقلیتوں میں قانون کی لاعلمی کی وجہ سے کافی دشواریوں کا سامنا ہے اس کو نظر میں رکھتےہوئے قانونی بیداری کےلئے یہ اہم اجلاس منعقد کیا جارہاہے۔

اے پی سی آر ملک بھر میں بلاتفریق مذہب، ذات، طبقہ ، نسل کے تمام غریبوں، لاچاروں ، مظلوموں ، دلتوں ، پسماندہ طبقات کو قانونی تحفظ فراہم کرنے میں سرگرم ہے۔ ناانصافی کا شکار ہوئے عوام کو انصاف دلانے کے لئے متحرک ہے، کئی ایک مقامات پر قانونی بیداری کے پروگرام منعقد کرتےہوئے ملک کی ترقی میں نوجوانوں کے رول کو اجاگر کرنےمیں اہم کردار نبھا رہی ہے۔ اسی پس منظر کو لے کر بھٹکل میں قانونی بیداری اجلاس منعقد کیا گیا ہے عوام سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مڈکیری میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کے دورہ کے وقت ہی زمین کھسک گئی؛ ایم پی اور ایس پی بال بال بچ گئے

ضلع کورگ کے مڈکیری عرف مرکیرہ کے رکن اسمبلی اپاجو رنجن کے  بارش سے متاثرہ علاقوں کا  دورہ کرنے کے موقع پر اچانک زمین کھسکنے کی واردات پیش آئی ہے، بتایا گیاہے کہ ان کے ہمراہ ضلع کورگ کی ایس پی ڈاکٹڑ سومنا پنّیکر بھی موجود تھی۔

سولیا میں دو گانجہ فروش گرفتار۔ گانجہ،رکشہ اور موٹر بائک ضبط

ڈسٹرکٹ کرائم انویسٹی گیشن بیورو کے انسپکٹر سنیل وائی نائیک کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کسبا گاؤں میں ویویکانند سرکل پر موٹر بائک اور رکشہ کو روک کر تلاشی لی تو گانجہ فروشی کا معاملہ سامنے آیا ۔ اس سلسلے میں دو ملزمین کوگانجہ سمیت گرفتار کیاگیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی اضلاع متاثر؛ مڈکیری میں قیامت صغریٰ کا منظر

بادل کے پھٹ پڑنے اور جگہ جگہ پہاڑاور زمینات کے کھسکنے سے کورگ ضلع کی حالت بہت ہی سنگین ہوگئی ہے۔ندیوں میں طغیانی ، تیز رفتار سے بہتا پانی ، کھسکتے پہاڑ و زمین کی وجہ سے کورگ ضلع  میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے۔ جان ومال کے بھاری نقصان کو دیکھتے ہوئے راحت کاری کے لئے آرمی اور نیوی کے ...

مڈکیری میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کے دورہ کے وقت ہی زمین کھسک گئی؛ ایم پی اور ایس پی بال بال بچ گئے

ضلع کورگ کے مڈکیری عرف مرکیرہ کے رکن اسمبلی اپاجو رنجن کے  بارش سے متاثرہ علاقوں کا  دورہ کرنے کے موقع پر اچانک زمین کھسکنے کی واردات پیش آئی ہے، بتایا گیاہے کہ ان کے ہمراہ ضلع کورگ کی ایس پی ڈاکٹڑ سومنا پنّیکر بھی موجود تھی۔

نابالغ 5 سال کی بھتیجی کے ساتھ چچا نے کیا ریپ ، قتل کرکے جنگل میں پھینکا

مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں نابالغ سے ریپ کا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جس میں ایک چچا نے چاچا ۔ بھتیجی کے رشتے کو شرمسار کر دیا ہے۔ چاچا نے پانچ سال کی بھتیجی کے ساتھ ریپ کرکے اس کا قتل کرکے اسے جنگل میں پھینک دیا۔