نوجوان ملازمت کی حد تک نہ رہیں ، کھیتی باڑی کی طرف بھی توجہ دیں: بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th June 2017, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/جون (ایس اؤنیوز)نوجوان صرف سرکاری اور خانگی ملازمتوں اور نوکریوں کی حد تک محدود نہ رہتے ہوئے زراعت یعنی کھیتی باڑی میں مصروف عمل ہونے کی تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیا نائک نے نوجوانوں سے اپیل کی۔

بینگرے میں ضلع پنچایت اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے منعقدہ جامع زراعتی مہم کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زراعت سے ملک جتنا مستحکم اور مضبوط ہوتاہے وہ کسی اور سے نہیں ، زمین کو بنجر ہونے نہ دیں بلکہ ہمیشہ زرعی سرگرمیوں کوانجام دینے کی اپیل کی۔ محکمہ زراعت کے معاون ڈائرکٹر جی ڈی مرگوڈ نے محکمہ زراعت سے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کی جانکاری دی ۔ بینگرے گرام پنچایت صدر وینکٹیا بھئیرومنے نے پروگرام کی صدارت کی۔ ضلع پنچایت ممبر ناگما گونڈ، رام چندر نائک ، منجوناتھ بھٹ، پاشورناتھ شٹی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی