دبئی میں ملازمت کرنے والے بھٹکل کے نوجوان کی شارجہ میں موت؛ آج کی گئی نوجوان کی شناخت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th August 2018, 3:55 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل  گڈلک روڈ کے رہائشی محمد ابصر محتشم (30) جس کی نعش   متغیر  حالت میں  شارجہ میں اُسی کے فلیٹ سے 23اگست کو برآمد کی گئی تھی، آج اُس کے  بھائی  کی مدد سے شناخت کے بعد اُن کے حوالے کرنے کاغذی کاروائی جاری ہے۔ توقع ہے کہ کل پیر کو میت بھائیوں اور رشتہ داروں کے حوالے کی جائے گی اور کل ہی شارجہ  قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

اطلاع کے مطابق محمد ابصر  محتشم دبئی کے ایک بزنس مال میں سیلس مین کے طور پر ملازمت کرتا تھا،  جب وہ بدھ کو ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا تو دکان کے دوسرے ملازمین نے اس  سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہوسکا، اگلے روز جمعرات کو بھی جب اس سے رابطہ نہیں ہوا تو دکان کے دیگر اسٹاف اس سے حال چال دریافت کرنے شارجہ اُس کے فلیٹ پہنچے، بتایا گیا ہے کہ اُسی وقت وہاں فلیٹ کے پڑوس کے لوگوں نے پولس کو  متعلقہ فلیٹ سے عجیب قسم کی بدبو آنےکی شکایت کرتے ہوئے پولس کو  طلب کیا تھا۔ پولس جب دروازے کو توڑ کر فلیٹ کے اندر  داخل ہوئی تو   متغیر حالت میں ایک نعش پائی گئی ۔ پولس  نعش  کو فوری اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اسپتال لے گئی۔ 

بتایا گیا ہے کہ محمد ابصر  چار دیگر ساتھیوں کے ساتھ متعلقہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، عید کی بنا پر چاروں ساتھی انڈیا چلے گئے تو وہ فلیٹ میں اکیلا تھا۔ خبر ملی ہے کہ ابصر  محتشم نے آخری بار اتوار رات کو  یعنی 20/اگست کو  بھٹکل میں اپنی والدہ سے فون پر بات کی تھی  اور کہا تھا کہ مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لئے دو بکروں کو صدقہ کریں، جبکہ بتایا گیا ہے کہ  منگل صبح اُس نے عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھنے کے بعد  قریب دس بجے   اپنے ایک دوست کو  وہاٹس ایپ پر عید کی مبارکباد پیش کی تھی اور کھانے کے لئے بلانے پر  جواب دیتے ہوئے کہا  تھا کہ اُس کے گلے میں  کچھ تکلیف  ہے، لہٰذا وہ کھانے پر  نہیں آسکے گا ۔اُس کےبعد سے وہ کسی کے رابطے میں نہیں آیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ اُسی شام یا رات کو بند کمرے میں  اُس کا انتقال ہوا ہوگا۔ مگر دو دن گذرنے کے بعد یعنی جمعرات کو  پولس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لی۔ جمعہ کو کمپنی کے کسی ملازم نے دبئی جماعت کے سکریٹری اور فعال سماجی کارکن جناب جیلانی محتشم کو واقعے کی جانکاری دی، جو  فوری اُس کے دو قریبی رشتہ داروں کو اطلاع دینے کے ساتھ  ساتھ اُنہیں لے کر متعلقہ پولس تھانہ پہنچ گئے۔  مگر نعش کی حالت دیکھ کر شناخت کرنا مشکل ہوگیا ۔

واقعے کی جانکاری ملتے ہی جدہ سے محمد ابصر محتشم  کے  بھائی عمیر  دبئی پہنچے اور آج اتوار کو نعش کی شناخت کرلی۔

محمد ابصرمحتشم کے بہنوئی سمیر جوکاکو نے بتایا کہ ابصر سن 2011 سے دبئی میں ملازمت کررہا تھا، چھٹیوں میں وہ بھٹکل آنے کے بعد  قریب چار ماہ قبل ہی وہ  دوبارہ دبئی گیا تھا۔  

محمد ابصر کے انتقال پر گھروالوں سمیت اُس کے دوست احباب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،  رشتہ داروں ، ساتھیوں اور ابصر کے دوستوں نے گھروالوں سے صبر کی تلقین کرتے ہوئے اللہ سے اُس کی مغفرت کی دُعائیں کی ہیں۔ اللہ اس نوجوان کی مغفرت فرمائے کوتاہیوں اور لغزشوں کو معاف فرماتے ہوئے  جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...