بیندور میں ہوئے سڑک حادثے میں بھٹکل کا نوجوان ہلاک ؛ بائک سے ٹکرا کر کار فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 1:14 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/اپریل(ایس اؤنیوز) بھٹکل کے چوتنی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بیندور میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت گنیش منجوناتھ ہسلیر (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیجور نیشنل ہائی وے 66 پر  ایک نامعلوم کار اس کی بائک سے ٹکراکر فرار ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق ٹکر لگتے ہی گنیش بائک سے اُچھل کر سڑک پر جاگرا، جس کے نتیجے میں اس کے سر کو شدید چوٹ لگی۔ اسے فوری طور پر کنداپور اسپتال لے جایا گیا ، جہاں سے اُسے اُڈپی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا، مگر اسپتال پہنچنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گنیش کی اسی ماہ 28 اپریل کو شادی طئے تھی، وہ آج اپنی ماں گیتا کے ساتھ اپنی شادی کے دعوت نامے لے کر بیندور اپنے دوست احباب کو دعوت دینے کے لئے نکلا تھا، مگر اس سے پہلے کہ  وہ کسی کو دعوت دے پاتا، اوپر سے ہی اُس کا بلاوا آگیا۔ حادثہ اتوار کی صبح قریب 11 بجے پیش آیا۔ حادثے میں گنیش کی والدہ گیتا کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

بائک کو ٹکر دینے کے بعد کار موقع پر سے فرار ہوگئی، گنیش کی والدہ گیتا نے پولس کو بتایا کہ اُڈپی نمبر پلیٹ والی لال رنگ کی کار تھی ، جو ٹکر مارتے ہی تیزرفتار ی کے ساتھ فرار ہوگئی۔ والدہ گیتا کی دی ہوئی انفارمیشن کی بنیاد پر پولس کار کی تلاش کررہی ہے۔

بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...