بھٹکل کے منڈلی کی نوجوان عورت سانپ کاٹنے سے ہلاک
بھٹکل:22/جنوری (ایس او نیوز) کھیتی باڑ ی کے کام میں مصروف ایک نوجوان عورت کو زہریلا ناگرسانپ کاٹ لینےکے نیتجے میں علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اسپتال میں ہلاک ہو گئی، سانپ کاٹنے کا واقعہ منڈلی گرام پنچایت حدود میں اتوار کی صبح کو پیش آیا۔
مہلوک نوجوان عورت کی شناخت ناگوینی نارائن دیواڑیگا (31)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کھیت میں کام کررہی تھی کہ اچانک ایک زہریلے سانپ نے اس کے دائیں بازو کو ڈس لیا۔ ناگوینی فوری سرکاری اسپتال پہنچی۔ ذرائع کے مطابق وہ خود پیدل چلتے ہوئے اسپتال کے اندر داخل ہوئی تھی ، مگراس سے پہلے کہ ڈاکٹر اپنا علاج شروع کرتا،اسپتال میں داخل ہوکر دس منٹ کے اندر سانپ کا زہر پورے جسم میں سرایت کرنے کے نتیجے میں وہیں دم توڑ دیا۔ مقامی سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس داخل کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔