بھٹکل:یوگا سے بہترین صحت ، جسم ،ذہن اور عقل کی بڑھوتری ہوتی ہے: ہاڈولی گرام پنچایت میں یوگا پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st June 2017, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/جون (ایس اؤنیوز)بہترین صحت، جسم، ذہن اور عقل کی بڑھوتری کے لئے یوگا بہتر طریقہ ہے، ہردن صبح میں 1گھنٹہ یوگا کریں گے تو انسان بیماریوں سے نجات پاناممکن ہونے کا بھارتیہ کافی بورڈ کے موظف محقق سدھاکر بھٹ نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے ہاڈولی گرام پنچایت کے زیرا ہتمام منعقدہ یوگا ڈے پروگرام میں مختلف یوگا طریقوں کا تعارف کراتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے کہاکہ میں ایک تربیت یافتہ یوگا ورکر ہوں، پچھلے 20سالوں سے مجھے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہونے سے اسپتال کا کبھی رخ نہیں کرنے کی بات کہی۔ یوگا کے لئے کوئی خرچ نہیں ہے ، بس تھوڑا سا وقت اس کے لئے مختص کریں تو تازہ زندگی پاسکتے ہیں۔ گرام پنچایت صدر شری دھر منجو شٹی نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ پروگرام میں پنچایت کے ممبران، افسر کریپا نائک، عملہ ، گرام پنچایت کےسابق صدر سومیا گونڈ اور عوام نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔