بھٹکل:عالمی بچہ مزدور ی مخالف دن کا انعقاد:بچہ مزدوری کے لئے غربت اور ناخواندگی اہم سبب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2017, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/جون (ایس اؤنیوز)شری گروسدھیندرا بی بی اے اور بی سی اے کالج بھٹکل کے آڈیٹوریم میں ضلع قانونی خدمات بورڈ کمیٹی ، وکلاء تنظیم بھٹکل ، تعلقہ انتظامیہ ،محکمہ خواتین واطفال، محکمہ بچہ ترقی منصوبہ ، تعلقہ سماج کلیان محکمہ ، محکمہ تعلیمات عامہ بھٹکل کے اشتراک سے عالمی بچہ مزدوری مخالف دن منایا گیا ۔

بھٹکل تعلقہ قانونی خدمات بورڈ کمیٹی کی چیرمن اور سنئیر سول جج راگھویندرا ڈی نے پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے مستقبل کے شہری ہیں، بچپن میں انہیں تعلیم مہیا ہونی چاہئے، بچہ مزدوری کے ذریعے ان کی زندگی برباد ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ سنئیر وکیل شریسٹی نے بچہ مزدوری پر اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بچہ مزدوری کے لئے غربت اور ناخواندگی اہم سبب ہے ، اب تعلیمی پالیسی بھی بدلی ہے جس کے تحت 14سال تک بچہ کو لازماً مفت میں تعلیم دینا ہے، جس کے تحت ہم شعور بیدار کرنےکی بات کہی۔ عالمی بچہ مزدوری مضمون نویسی مقابلہ میں جیت حاصل کئے طلبا میں انعامات کی تقسیم کرنے کے علاوہ مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ بھٹکل اعلیٰ سول جج ہنومنت راؤ کلکرنی ، اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ ، تحصیلدار وی این باڈکر ، بھٹکل تعلقہ معاون سرکاری افسر اندرا نائک، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، وکلاء تنظیم کے صدر را ج وردھن نائک، وکیل جی ٹی نائک، کملاکر بھیرومنے، درگپا سدنمنے ، آر جی نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔