بھٹکل:2/ دسمبر(ایس اؤنیوز)انسانیت کے لئے ناسور اور سخت ترین دشمن ایڈس نامی بیماری انسان کی انسدادی قوت کو کمزور کرکے مریض کو موت کی نیند سلا دینے والا مرض ہے۔ ان خیالات کااظہار بھٹکل سرکاری اسپتال کے آفیسر ایریا دیواڑیگا نے کیا۔
وہ یہاں بھٹکل کی دی نیو انگلش پی یو کالج میں منعقدہ عالمی یومِ ایڈس پروگرا م میں خصوصی لکچردے رہے تھے۔ہماری صحت ہمارا حق نعرے کی تشریح کرتےہوئے انہوں نے ایڈس نامی بیماری کس طرح پھیلتی ہے اور اس کا انسداد کن طریقوں سے کیا جاتاہے تفصیل سے بیان کیا۔ کالج پرنسپال وریندر شانبھاگ نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ایڈس بیماری کی خطرناکی پر روشنی ڈالی۔ ڈگری کالج کی کھیل اور ثقافتی نگراں کار لولیٹا روڈرگس نے استقبال کیا۔ لکچرر رام چندربھٹ نےنظامت کی ۔لکچرر جینت نائک نے شکریہ اداکیا۔