بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں جدیدسہولیات سے آراستہ ایمبولنس کا افتتاح : آکسیجن کی سہولت میسر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2018, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)طبی میدان میں اپنی خدمات کے لئے مشہور ویلفئیر ہاسپٹل کی طرف سے جدید سہولیات سے آراستہ ایک نئی ایمبولنس کا  سید حسن برماور کے ہاتھوں افتتاح کیاگیا۔

اس موقع پر اسپتال کے ذمہ داران نے بتایا کہ مریضوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے  افتتاح کی گئی  نئی ایمبولنس میں  جہاں جدید سہولیات ہیں وہیں ایمبولنس میں ہی آکسیجن کی فیسلیٹی بھی میسر  ہے۔ مولانا محمد جعفر فقی بھاؤ ندوی نے دعا کی۔ اس موقع پر اسپتال کے ذمہ داران قادر میراں پٹیل، مولانا سید زبیر، یونس رکن الدین ،صلاح الدین ایس کے،  اسماعیل محتشم ،مولانا سید یاسر ندوی ،مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین،اسپتال کاعملہوغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...