پولس افسران کے خلاف قانونی جنگ لڑنے بی جے پی کا اعلان؛ بھٹکل کی غیر قانونی عمارتوں کی لسٹ تیارکرکے اُنہیں منہدم کرنے کی دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2017, 12:31 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) میونسپالٹی دکانداروں  کی حمایت میں احتجاج کرنے والے  بی جے پی لیڈران پر حکومتی سازش کے تحت ڈکیتی کیس درج کئے گئے ہیں، اس کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں اُن کے  خلاف پارٹی کی طرف سے قانونی جنگ لڑی جائے گی۔ اس بات کا اعلان  بھٹکل بی جے پی نے  کیا۔ بھٹکل بی جے پی منڈل کے صدر راجیش نائک نے پریس کانفرنس کے ذریعے اخباری نمائندوں کو  بتایا کہ بی جے پی لیڈران کی گرفتاری سیاسی اثرات کا نتیجہ ہے ورنہ احتجاج کے دوران ڈکیتی کا کیس درج کرنے جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

راجیش نائک کے مطابق ضلع کے ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڑ نے نامدھاری سماج کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے نامدھاری سماج کی قیادت میں منعقد کئے گئے  احتجاج کے دوران اس بات کی یقین دھانی کرائی تھی کہ وہ قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کے بعد ڈکیتی معاملے کو واپس لے لیں گے، مگر وہ اپنی بات  پر قائم نہیں رہے۔  انہوں نے  ضلع کے ڈپٹی کمشنر پر بھی الزام لگایا کہ وہ بھی اپنی بات پر قائم رہنے میں ناکام ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ  مہلوک رام چندرنائک خاندان کو ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ دلائیں گے، مگر حکومت کی طر ف سے ابھی تک ایک پیسہ بھی معاوضہ کے طورپر نہیں دیا گیاہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  بھٹکل بلدیہ دکانداروں کو انصا ف ملنے تک بی جے پی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے بی جے پی لیڈران پر ڈکیتی کے معاملات درج کرنے پر کہا کہ یہ کیس  بی جے پی لیڈران کو جان بوجھ کر پھنسانے کے لئے درج کیا گیا ہے۔جے ڈی نائک کے  مطابق بلدیہ دکانوں کو خالی کرانے کا عدالت کی طرف سے کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ  ٹینڈرکارروائی کے بعد معاہدہ  بھی نہیں کیاگیا ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ  یہ سب بلدیہ انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جے ڈی نائک نے یہ بھی کہا کہ بھٹکل حساس علاقہ ہونے سے ضلعی انتظامیہ کے لئے ضروری ہے کہ ایسے معاملات پر خصوصی ترجیح دی جائے۔
 

غیر قانونی عمارتوں کی لسٹ تیار کی جارہی ہے : ستیہ جیت

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بی جےپی پسماندہ طبقات کےریاستی سکریٹری ستیہ جیت نے الزام لگایا کہ  ریاستی کانگریس حکومت اپنے آپ کو پسماندہ طبقات کی حمایتی کہتی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے ہی پسماندہ طبقات کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ان کے مطابق  غیر قانونی گائے سپلائی کا ملزم ہلاک ہونے پر حکومت نے اُنہیں معاوضہ دیا  ہے۔ لیکن ایک غریب دکاندار کو ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں دیاگیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ  حکومت میونسپالٹی کے پرانے دکانداروں کونکال باہر کرنےکی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے  کہا کہ بی جے پی کی طرف سے  بھٹکل میں موجود غیرقانونی عمارتوں کی لسٹ بنائی جارہی ہے، اور آئندہ دنوں میں غیر قانونی عمارتوں کو نکال باہر کرنے کے سلسلے میں جدوجہد کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں کرشنا یسلے ، پرمیشور دیواڑیگا، سنیل بی نائک، کیشوؤ نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...