وشواکرما طبقے کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت نے کافی امداد فراہم کی ہے: بھٹکل میں ترقی بورڈ کی صدر کابیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th April 2017, 9:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26/اپریل(ایس اؤنیوز)کرناٹکاوشواکرما طبقے کی ہمہ جہت ترقی اور ہم جیسے پسماندہ طبقہ کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے ریاستی کانگریس کی حکومت اور وزیراعلیٰ سدرامیا نے جس طرح کا بھرپور تعاون پیش کیا ہے اور ہمارے مطالبات کو حل کرنے کی طرف توجہ دی ہے اس کے لئے میں بطور صدر کانگریس پارٹی، ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیاسمیت تمام لیڈران کا شکریہ اداکرتی ہوں۔ ان خیالات کااظہار ریاستی حکومت کے کرناٹکا وشواکرما طبقات ترقی بورڈ کی صدر بی پی ستیاوتی نے کیا۔

وہ یہاں بھٹکل میں وشواکرما یوتھ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے بعد ساحل آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طبقے کے لئے جاری مختلف ترقیاتی  کاموں کی تفصیلات پیش کررہی تھیں۔

ستیاوتی نے بتایا کہ بورڈ کی طرف سے شروع میں صرف 5منصوبہ جات تھے اور اس کے لئے صرف 5کروڑ روپئے کی امداد دی جاتی تھی  لیکن وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس میں مزید 3نئی اسکیموں کو جاری کرتے ہوئے 25کروڑ روپئے تک کا اضافہ کیا ہے۔بورڈ کے تحت ریاست بھر میں بڑھئی کے پیشہ سے وابستہ 300افراد کواشیاء کی خریداری کے لئے1.5لاکھ روپئے تک کا تعاون دیا جارہاہے جس کے مطابق ہرایک ضلع سے قریب 10افراد کو تعاون دیا جائے گا۔ اسی طرح پیشہ سے وابستہ خواتین کو 15ہزار روپئے کے قرضہ جات دئیے جائیں گے جس میں 10ہزار روپئے قرضہ اور 5ہزار سبسڈی دی گئی ہے۔بورڈ کے کاموں کی تشہیر کے متعلق انہوں نے کہاکہ زیادہ تر ہم میڈیا میں نہیں ہیں اور میڈیا بھی ہماری طرف کم ہی توجہ دیتاہے اسی لئے میں خود پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے بورڈ کی طرف سے انجام دئیے جارہے کاموں کا تعارف پیش کررہی ہوں۔ بطور صدر اترکنڑا ضلع کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، ریاستی حکومت نے مجھ جیسی کارکن کو بورڈ کا صدر بنا یا ہے تو ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...