پلوامہ میں فوجیوں پر حملہ کے بعد اترکنڑا ضلع آٹویونین نے کیا ایک ہفتہ تک آٹو پر سیاہ پٹی باندھ کرشہید فوجیوں کوشردھانجلی دینے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2019, 11:41 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍فروری (ایس او نیوز) جموں کشمیر کےپلوامہ میں سکیورٹی فورس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے ضلع کے آٹورکشا یونین نے اپنے آٹو رکشہ پر  اگلے ایک ہفتہ تک سیاہ پٹی باندھ کر شہید فوجیوں کو شردھانجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اترکنڑا ضلع آٹویونین ممبران کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے اس طرح کی جانکاری دی گئی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے دہشت گردوں اور انہیں ساتھ دینےو الوں کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا ہرایک شہری اس کے انتظار میں ہے۔ ضلع آٹورکشایونین کے شیوراج میستا ہوناور، وشوناتھ گوڈاسرسی، اُدئیے نائک کاروار، سریش شٹی ، سنجو ہریکانت، کرشنا نائک مرڈیشور، مادیو نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی