ماہی گیری کشتیوں پر لائٹنگ کا استعمال بند؛ بھٹکل کے ماہی گیر پریشان

Source: S.O. News Service | By V. D. Bhatkal | Published on 4th May 2017, 10:48 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل:4/ مئی (ایس اؤنیوز)موسم گرماکی وجہ سے سمندرمیں مچھلیوں کا شکار نہ کرپانے پر ماہی گیر پہلے سے ہی پریشان تھے، مگر اب بوٹوں پر لائٹنگ پر پابندی عائد کرنے کے بعد ماہی گیروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور شکار کے لئے جانے والے ماہی گیروں کو خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ 

گذشتہ ایک دہے سے ماہی گیری کسی ایک خاص طبقہ کا پیشہ نہیں رہا، صرف ہندو ہی نہیں بلکہ مسلمان، عیسائی بھی زیادہ تعداد میں ماہی گیر کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ تعلقہ میں خواتین اور بچے سمیت کل 76،000ماہی گیر ہیں، مچھلی شکار سے لے کر فروخت کاری ، برآمد، سپلائی پر مشتمل ایک بڑی صنعت کے روپ میں جاری ہے اسی کے زیر اثر کئی چھوٹے موٹے روزگار کے مواقع پید اہوئے ہیں جس سے ہزاروں لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ لیکن انسان بڑا حریص اور لالچی واقع ہوا ہے، کم مدت میں سمندر سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی لالچ میں ماہی گیروں نے جو سازشی جال بُنا تھا وہ خود اسی میں پھنستے نظر آرہے ہیں، گل اور جال سے مچھلی شکار کرنے والا ماہی گیر مطمئن نہ ہوکر گہرے سمندر میں لائٹنگ کے ذریعے مچھلیوں کا شکار کرنے چلا تو مچھلیوں کی نسلیں بربادہونے لگی، کیونکہ لائٹوں کو دیکھ کر مچھلیاں بوٹو ں کی طرف لپکتی تھی اور موٹروں سے ٹکراکر ہلاک ہوجاتی تھیں، اس طرح لائٹنگ سے سینکڑوں مچھلیوں کی نسلوں کو سخت نقصان پہنچا۔  ویسے اب لائٹنگ کے ذریعے ماہی گیر ی پر پابندی عائدکی گئی ہے، مگر  ایک مہینے سے روشنی بند کرنے کے ساتھ ہی سمندر میں مچھلیاں بھی غائب ہوگئی ہیں ، اور ماہی گیر بوٹوں پر رات بھر سمندر کے بیچ پہنچ کر خالی ہاتھ واپس  لوٹ رہے ہیں۔

تعلقہ میں 136فشنگ بوٹ، 20پرشین بوٹ، 60گہرے سمندرمیں اُتر کر ماہی گیری کرنے والے بوٹ سمیت کل 226بوٹ مچھلیوں کے شکار کے لئے مختص ہیں۔ گذشتہ دسمبر میں گہرے سمندر میں روشنی (لائٹنگ) کے ذریعے ماہی گیری ہورہی تھی جس پر محکمہ ماہی گیر نے مارچ تک ختم کرنے کی سخت ہدایات دی تھیں، اس کو دیکھتے ہوئے جنریٹر ، لائٹس وغیرہ ساحل پر پہنچ گئے ۔امسال کچھ پرشین بوٹوں کی بہتر کمائی کے علاوہ بقیہ تمام بوٹ والے مشکلات میں ہیں۔ مچھلی ملے نہ ملے بوٹ چلتی رہنی چاہئے ، خالی لوٹی تو ہزاروں روپئے کے ڈیزل کا نقصان یقینی ہے۔ کچھ ماہی گیر مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے بوٹ سے اترکر خود چھوٹی چھوٹی مشینی بوٹوں کے ذریعے مچھلیوں کے شکار میں مگن ہیں، یہاں بھی کوئی امید کی کرن نظر نہیں آرہی ہے۔ ایک طرف  بینکوں سے قرضہ لے کر بوٹ خرید کر مچھلیوں کے شکار کے لئے اُترتے ہیں، مگر اب مچھلیاں نہیں مل رہی ہیں تو بینک اُن کے  پیچھے پڑگئے ہیں۔ ماہی گیروں کے لئے مچھلیوں کے بزنس کے علاوہ  کمائی کا کوئی  دوسرا ذریعہ بھی نہیں ہے،اب صرف ماہی گیری کے لئے صرف ایک ماہ باقی ہے، ماہی گیروں نے بتایا کہ  اُنہیں خود سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ  کیا کریں ،کام چھوڑ کر دوسرے شہر بھاگ جائیں یا اپنی بغلیں اٹھائیں۔

محکمہ ماہی گیر کے معاون ڈائرکٹر روی نے بتایا کہ امسال مچھلیوں کے شکار میں کافی کمی آئی ہے، پرشین بوٹ لائٹننگ کے ذریعے کچھ کمانے کے علاوہ سب کے سب مصیبت میں ہیں، روایتی ماہی گیر ی پر زبردست مار پڑی ہے۔انہوں نے صلاح دی کہ  لائٹننگ ماہی گیری پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہئے، ورنہ پرشین بوٹ لائٹنگ کے ذریعے سمندر میں اُتریں گی تو  مچھلیوں کی نسل کشی میں اضافہ ہونا یقینی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...