بھٹکل:28/ نومبر (ایس اؤنیوز) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے 2طالب علم کبڈی اور شٹل بیڈمنٹن میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے لئے منتخب ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کرتے ہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کیاہے۔
عبدالحسین مالک دامدا ابو ابن عبدالسلام دامدا ابو کرناٹکا یونیورسٹی کی بیڈمنٹن ٹیم کے لئے اور سانڈرا پنٹو بنت تئیوا ن پنٹو یونیورسٹی کی خواتین کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ دونوں متعلم ہائی اسکول اور پی یو لیول پر کئی ایک مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہوئے خطابات جیتے ہیں۔
بی کام فسٹ سمسٹر میں زیر تعلیم ابوالحسین مالک ڈی اے انجمن کی تاریخ میں دوسرے کھلاڑی ہیں جو شٹل بیڈمنٹن کے شعبہ میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب پائے ہیں۔
انجمن پی جی کے ایم کام فسٹ سمسٹر میں زیر تعلیم سانڈرا پنٹو کرناٹکا یونیورسٹی کی والی بال ٹیم کے لئے منتخب ہونے والی انجمن کی پہلی طالبہ ہیں اب وہ خواتین کی کبڈی ٹیم کا بھی حصہ بنتے ہوئے کالج کانام روشن کیاہے۔ دونوں طلبا کی کارکردگی پر انتظامیہ کے عہدیداران ، پرنسپال ،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن سمیت تمام نے انہیں مبارکبادی پیش کی ہے۔