بھٹکل تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ میں طلبا کے یونیفارم غیر معیاری ہونے پر ممبران کا سخت اعتراض

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2018, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :9/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے مختلف اسکولوں کو محکمہ تعلیمات کی جانب سے مہیا کئے گئے یونیفارم معیاری نہیں ہونے پر تعلقہ پنچایت ممبران نے سخت اعتراض جتانےکا واقعہ منگل کو منعقدہ تعلقہ پنچایت کے عام اجلاس میں پیش آیا ہے۔

میٹنگ کے دوران یونیفارم معاملے کو پیش کرتےہوئے ممبر پاشورناتھ جین نے کہاکہ یونیفارم بہت ہی پتلے کپڑے کا ہونے سے طلبا پہننے سے انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیفارم واپس لے کر دوبارہ بہتر ین معیار کا یونیفارم بچوں کو مہیا کرے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے بی ای اؤ ، منجی نے  کہاکہ یونیفارم ریاستی حکومت سے فراہم کئے جاتے ہیں، اس معاملے میں ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے ، البتہ اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کو جانکاری دینےکی بات کہی۔

بھٹکل سرکاری اسپتال کے انتظامات پر بات کرتے ہوئے ممبر وشنو دیواڑیگا نے کہاکہ اسپتال میں صرف 2 ڈیالسس کے مشینیں ہونے سے زائد مریضوں کو علاج کرنا ممکن نہیں ہورہاہے۔ گزشتہ 4ماہ سے مریض ڈیالسس کے بغیر یوں ہی لوٹ رہے ہیں، اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہاکہ کسان  زمینات کا پٹہ حاصل کرنے کے لئےاپنے کام کاج چھوڑ کر تحصیلدار دفتر کے سامنے کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے دیہی سطح پر ہی انہیں زمینات کا پٹہ دینے کےلئے مناسب انتظام کرنے کی بات کہی۔ ان کے علاوہ جئے لکشمی گونڈ نے زرعی مسائل اور سڑکوں کے متعلق بات پیش کی۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیا نائک نےمیٹنگ کی صدارت کی۔ نائب صدر رادھا وئیدیا ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن میناکشی جٹپا نائک ، پنچایت آفیسر جی ایم مرگوڈ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔