بھٹکل میں رقم کے لئے دھمکی دینے والے معاملے کا نیا موڑ؛ بھٹکل پی ایس آئی ریوتی معطل؛ بعد میں خود دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th August 2016, 1:18 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:28/اگست(ایس او نیوز) رقم کے لئے قتل کی دھمکی دئیے جانے والا معاملہ اب دوسرا رُخ اختیار کرگیا ہے اور ٹائون پولس تھانہ میں کیس درج کرنےمیں ٹال مٹول سے کام کرنے اور بعد میں دونوں گروپوں کے درمیان مفاہمت کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں بھٹکل ٹائون پی ایس آئی ریوتی کو اُترکنڑا ایس پی ونشی کرشنا نے معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اس دوران معطلی کی اطلاع ملتے ہی پی ایس آئی ریوتی نے خود ہی اپنی جانب سے استعفیٰ پیش کیا ہے اوراعلیٰ آفسران پر الزام لگایا ہے کہ آفسران انہیں کام کرنے کے دوران ہراساں کرتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایس پی کی جانب سے معطل کرنے کا حکم نامہ لے کر بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر سریش نائیک جیسے ہی ریوتی کے پاس پہنچے اور اُنہیں حکمنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں کام سے معطل کیا گیا ہے تو اُسی وقت ریوتی نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ نامہ  پیش کردیا۔ 

یاد رہے کہ بھٹکل فاروقی اسٹریٹ کے سید محسن نے الزام لگایا تھا کہ امجد اور سلیم سمیت چھ لوگوں کے خلاف جب وہ پولس تھانہ میں شکایت درج کرنے پہنچے تو پی ایس آئی ریوتی نے معاملہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا اور محسن کے بقول ریوتی نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے آپس میں مفاہمت کرکے معاملہ کو ختم نہیں کیا تو وہ محسن کے خلاف ہی جھوٹا کیس عائد کرکے اُسے ہی اندر کردیں گی۔ بھٹکل پی ایس آئی کے تیور کو دیکھتے ہوئے سید محسن نے بنگلورڈی آئی جی اور کاروار ایس پی کو شکایت روانہ کی تھی اور دھمکی دینے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست کی تھی، بعد میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی نے بھٹکل اسسٹنٹ ایس پی کو ہدایت دی کہ وہ سید محسن کی شکایت کو درج کریں، اس دوران اسسٹنٹ ایس پی انوپ کمار شٹی اور سرکل پولس انسپکٹر سریش نائیک نے بھی پی ایس آئی ریوتی کو متعلقہ شکایت درج کرنے کا حکم دیا تھا، مگر بتایا گیا ہے کہ سید محسن کو 15 دنوں تک پولس تھانہ کے چکر کاٹنے پڑے اور آخر میں پی ایس آئی ریوتی نے دھمکی دینے والوں کو پولس تھانہ میں ہی حاضر کرتے ہوئے سید محسن کا سامنا کرایا اور مفاہمت کرنے کے لئے کہا اور نہ کرنے کی صورت میں جھوٹا معاملہ درج کرکے سید محسن کو ہی حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دی۔ مگر بعد میں اسسٹنٹ ایس پی انوپ کمار شٹی کی ہدایت پر پی ایس آئی کوڈگونٹی نے معاملہ درج کیا اور اگلے ہی روز آنوپ کمار شٹی نے خود پولس فورس کی قیادت کرتے ہوئے امجد اور سلیم کو گرفتار کرلیا۔ دیگر لوگوں کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ فرار ہیں اور پولس اُنہیں تلاش کررہی ہے۔

معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اور اس بات کو محسو س کرتے ہوئے کہ پی ایس آئی ریوتی نے کیس درج کرنے میں پس وپیش سے کام لیا اور بعد میں مفاہمت کراتے ہوئے معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنے کی کوشش کی، ضلع ایس پی ونشی کرشنا نے آج اتوار کو پی ایس آئی ریوتی کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

ہراسانی کا الزام : معطلی کا حکم نامہ ملتے ہی ایس آئی ریوتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا۔ بتایا گیا ہے کہ استعفیٰ میں ریوتی نے اے ایس پی ڈاکٹرانوپ کمار شٹی پر ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔  پی ایس آئی ریوتی کے استعفیٰ نامہ کو سی پی آئی سریش نایک نے ضلع ایس پی کو روانہ کردیا ہے۔ معاملے کے متعلق وضاحت سے انکار کرتے ہوئے اے ایس پی ڈاکٹر انوپ کمار شٹی نے بتایا کہ  اس میں ہمارا کوئی رول نہیں ہے، محکمہ کے ضوابط کے تحت ہم نے ایس پی کورپورٹ پیش کی تھی، پی ایس آئی کو معطل کرنے کا حکم نامہ ایس پی نے جاری کیا ہے۔ 

ریاست میں خواتین افسران پر اعلیٰ افسران کی طرف سے ہراسانی کی شکایتیں موصول ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کے معاملات پیش آرہے ہیں۔ بھٹکل ایس آئی ریوتی کی معطلی اور استعفیٰ کامعاملہ اب کس کروٹ بیٹھے گا دیکھنا باقی ہے۔

شکایت کنندہ کیا کہتاہے: شکایت کنندہ سید محسن کا کہنا ہےکہ ’’ میں سعودی عربیہ کے جدہ کی ایک نجی کمپنی میں سیلس ایگزکٹیو کے طورپر گذشتہ 12سال سے کام کررہاہوں۔ میں خاندانی اور معاشی طورپر مستحکم ہوں،مگراتنا زیادہ  میں نہیں ہوں کیونکہ میں ابھی بھی بھٹکل میں کرائے کے مکان پر رہتا ہوں میں تین ماہ کی چھٹی پر جیسے ہی بھٹکل پہنچا، مجھے امجد، فوزان، عمران ، ساجد اوردیگر ساتھیوں نے رقم کے لئے ستا نا شروع کردیا،  ان لوگوں نے پہلے ہوٹل میں بات کرنے کے لئے بلایا پھر رقم کے لئے دھمکی دی، بعد میں گھر پرآکر دھمکی دینا شروع کردیا، جس سے میری بیو ی بچے بھی پریشان ہوگئے ۔ امجد کے ایک ساتھی نے پہلے مجھے دھمکی دی کہ میں سعودی میں کیا کام کرتا ہوں اور میرے پاس کتنی رقم ہے اس کے تعلق سے محکمہ پولس کو پوری جانکاری ہے۔ اور پولس اس کے خلاف کیس بنا کر پھنسا سکتی ہے۔ اگر قانونی معاملات سے بچنا چاہتے ہو تو پانچ لاکھ روپیہ فوری ادا کرو۔۔ جب میں نے رقم دینے سے انکار کیا اور بھٹکل پولس تھانہ پہنچا تو مجھے واپس بھیجا گیا اور کیس لینے سے انکار کیا گیا، جس کے بعد خود امجد نے مجھے فون کیا اور پانچ لاکھ سے سیدھا 20 لاکھ روپیہ طلب کیا اور کہا کہ پانچ لاکھ کا وقت ختم ہوچکا ہے اب بیس لاکھ دینے ہوں گے، نہ دینے کی صورت میں اس کا کام ختم کردیں گے۔ امجد نے دعویٰ کیا کہ بھٹکل اور کاروار کی پولس اُس کے ساتھ ہے،اور کسی بھی پولس اسٹیشن میں اس کے خلاف شکایت درج کرنے کی کوشش کریں گے تو پولس تھانہ میں اُن کے خلاف معاملہ درج ہی نہیں ہوگا۔ اس لئے جتنا کہتا ہوں اُتنی رقم کا فوری بندوبست کرو، نہ دینے کی صورت میں ہم تمہارا قتل کردیں گے۔ میں نے اس تعلق سے کاروار ایس پی اور بنگلور آئی جی پی سے شکایت کی۔ وہاں سے بھٹکل ٹائون پولس تھانہ م یں کیس درج کرلینے کا حکم نامہ آیا، مگر اس کے بعد بھی ایس آئی ریوتی نے کیس درج نہیں کیا۔ سی پی آئی اور اے ایس پی کی بات کو بھی انہوں نے نظر انداز کیا۔ مجھے 15دن سے زیادہ پولس تھانہ کے چکر کاٹنےپر مجبور کیا۔ بعد میں پی ایس آئی ریوتی نے کیس میں سے امجد کا نام نکالنے کا حکم دیا کہ اگر اُس کا نام نکالوں گا تو معاملہ درج کروں گی ورنہ مجھے ہی جھوٹے معاملے میں اندر کردیں گی۔ میں نے جب دوبارہ اے ایس پی انوپ کمار شٹی کو ماجرا سنایا تو انہوں نے پی ایس آئی کوڈگنٹی کے ذریعے ایف آئی آر درج کروایا ۔

پی ایس آئی ریوتی کے بدلتے بیانات: مختلف اخباری نمائندوں نے پی ایس آئی ریوتی سے موبائل پر رابطہ کرتے ہوئے اُن کے تاثرات جاننے کی کوشش کی تو پی ایس آئی ریوتی نے ہر ایک کو الگ الگ بیانات دینے کی بات معلوم ہوئی ہے۔ ایک اخباری نمائندہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ آفسران اس کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہے ہیں، دوسرے سے کہا کہ محسن کا ایف آئی آر پی ایس آئی کوڈگنٹی نے نہیں بلکہ انہوں نے ہی درج کیا تھا، تیسرے سے کہا کہ سید محسن ان کے پاس آیا ہی نہیں تھا محسن جھوٹ بول رہا ہے، جبکہ ساحل آن لائن اور ایک کنڑااخبار کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سید محسن کا بیرونی ملک میں 2.5 کروڑ کا حوالہ کا معاملہ ہے اور کمیشن کے معاملے میں محسن کا دوسری پارٹی سے جھگڑا ہوا تھا۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ آئی جی پی اور ایس پی کی دی گئی ہدایت کے بائوجود آپ نے معاملہ کیوں درج نہیں کیا تو انہوں نے ایس پی اور آئی جی پی کی جانب سے کسی بھی طرح کی ہدایت کے تعلق سے لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ اُنہیں ایسی کوئی ہدایت نہیں ملی تھی۔ پی ایس آئی ریوتی نے بتایا کہ وہ اعلیٰ افسران کی ہدایات کے مطابق ہی چلتی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ  ضوابط کے مطابق اعلیٰ افسران سے جو شکایت موصول ہوتی ہے تو شکایت درج کرلینے سے پہلے جانچ کرنا ضروری ہوتا ہے، جانچ کے بعد ہی  آگے بڑھنا ہوتاہے۔ میں نے سید محسن کے تعلق سے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا تھا مگراُن کی طرف سے کوئی صحیح جواب نہیں ملا تھا ، مگر اب مجھ کو ہی ذمہ دارٹہرایاجارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔