بھٹکل ٹاؤن میونسپل کاؤنسل کی میعاد کار ختم؛ ڈرینیج کا مسئلہ ہنوز سنگین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2019, 2:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل13؍مارچ (ایس او نیوز) پانچ سال قبل انتخابات کے دور سے گزر کر بھٹکل ٹی ایم سی کی نشستوں پر براجمان ہونے والے 23اراکین کی میعاد کار 11 مارچ کو اختتام پزیر ہوئی اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملانے ٹی ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر چارج لے لیا۔خیال رہے کہ اپنی میعاد پوری کرنے والی اس ٹی ایم سی میں جناب صادق مٹا صاحب صدر، جناب کے ایم اشفاق صاحب نائب صدر اور جناب قیصر محتشم صاحب اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیر مین تھے۔

23وارڈوں پر مشتمل بھٹکل میونسپالٹی کی خاص بات یہ ہے کہ عام طور پر یہاں کاؤنسلرزتنظیم کی حمایت سے منتخب ہوتے ہیں۔ سابقہ میعاد میں 15 اراکین بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ بقیہ 8نشستوں پر انتخاب عمل میں آیا تھا۔اس کے علاوہ عہدیداروں کے تعلق سے بھی تنظیم کی رہنمائی میں فیصلہ کیاجاتا ہے اور اسی پر عمل ہوتا ہے۔اگر سرکاری طور پر عہدہ پسماندہ ذات یا قبیلے کے لئے مختص کیا جاتا ہے تو پھر اسی حساب سے متعلقہ ذات یا طبقے کوعہدہ ملتا ہے۔

ڈرینیج کے مسائل: بھٹکل ٹی ایم سی کو درپیش مسائل میں ڈرینیج کا مسئلہ بہت ہی اہم ہے۔ گندے اور برساتی پانی کی نکاسی کے لئے سڑک کنارے بنائی گئی نالیاں درست حالت میں نہ رہنے اور ہر جگہ کچرے ، مٹی ، پتھر وغیرہ سے بلاک ہوجانے کی وجہ سے بارش کی دنوں میں سڑکیں تالاب بن جاتی ہیں۔ زیر زمین ڈرینیج کا نظام ناقص ہونے کی وجہ سے شہر کے اندر گھروں میں پینے کے پانی کے جو کنویں ہیں ان کے اندر گندا پانی گھس گیا ہے۔اور یہ مسئلہ گزشتہ دس پندرہ برسوں سے سنگین ہوتا جارہا ہے اور اسے ابھی تک اطمینان بخش طریقے سے حل نہیں کیا جاسکا ہے۔

میری میعاد میں کام ہوا ہے : ٹی ایم سی کے مسائل کے متعلق پوچھنے پر میعاد کار ختم ہونے والی کاؤنسل کے صدر جناب صادق مٹا نے کہا کہ میں نے اپنی گزشتہ ڈھائی سال کی میعاد میں ممکنہ حد تک زیادہ سے زیاد ہ مسائل حل کرنے اور عوامی خدمات انجام دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی 90 فیصدی سے زیادہ سڑکوں کا تعمیری کام ہوا ہے ، اور انہیں درست حالت میں لایا گیا ہے۔ گھر گھر سے کچراجمع کرنے اور اس کی نکاسی کے لئے 8 گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں اور منظم انداز میں کچرا نکاسی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔پینے کا پانی فراہم کرنے کے سلسلے میں بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ زیر زمین ڈرینیج کا نظام درست کرنے کے لئے تقریباً 200کروڑ روپیوں کے منصوبے پر عمل ہورہا ہے اور اس کے لئے ٹینڈر منظور ہوگیا ہے۔

مسائل ہوں تو رابطہ کریں: اب بھٹکل ٹی ایم سی کے لئے انتخابات کا اعلان کب ہوگا اس تعلق سے کچھ کہا نہیں جاسکتا، لیکن بعض ذرائع کے مطابق پارلیمانی انتخابات ختم ہونے کے بعد ہی بلدیہ کے انتخابات کیے جائیں گے۔اورجب تک بلدیہ کے انتخابات منعقد نہیں ہوتے تب تک بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ہی اس کے ایڈمنسٹریٹر رہیں گے۔ بلدیہ کا چارج لینے کے بعد اے سی ساجداحمد ملا نے کہا کہ’ ’بلدیہ کے حدود میں عوام کودرپیش مسائل کو حل کرنے کی طرف پوری توجہ دی جائے گی۔ترقیاتی کام کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ روزانہ بلدیہ کے دفتر میں پہنچ کر میں معائنہ کیا کروں گا۔ کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو عوام مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی