بھٹکل:مظلوم خواتین کی قانونی رہنمائی اور امداد کے لئے گیلتی خصوصی علاج سنٹر کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th April 2018, 7:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/اپریل (ایس او نیوز)مظلوم خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے مکمل سہولیات فراہم کرنے والے گیلتی خصوصی علاج سنٹر کا بھٹکل سول جج ہنومنت راؤ کلکرنی نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعدخطاب کرتے ہوئے موصوف جج نےکہاکہ متعلقہ اسکیم خواتین کے حقوق کی حفاظت میں اہم رول اداکرتی ہے۔ مصیبت زدہ خواتین کو ایک ہی جگہ طبی علاج، پولس تعاون ، قانونی مدد اور گفتگو کا انتظام کیا جانا اطمینان بخش ہے۔ مظلوم خواتین میں اس کو متعارف کرائیں اور انہیں اس سے فائدہ پہنچائیں۔ اضافی سول جج ناگیندر نے گیلتی منصوبے کے متعلق مکمل جانکاری دی ۔ بھٹکل عدالت کی سرکاری پراسی کیوٹر اندرانائک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم کے شکار خواتین کو قانونی رہنمائی اور جدوجہد میں شواہد کی حفاظت کرنےمیں یہ منصوبہ معاون ہوگا۔ بھٹکل وکلاء تنظیم کے صدر راج وردھن نے صدارت کی۔ سی پی آئی گنیش ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دینیکر ایچ، ڈاکٹر سویتا کامت، آرجی نائک، کومودا ادارے کی گنگا وغیرہ موجود تھیں۔ محکمہ اطفال منصوبے کے کارگزار سی ڈی پی آئی سوشیلا موگیر نے استقبال کیا ۔ محکمہ صحت عامہ کے افسر ایریا دیواڑیگا نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...