عدم تحفظ کا شکار بھٹکل میونسپالٹی ملازمین کا اسسٹنٹ کمشنر سے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ؛ چیف آفیسر ہنوز لاپتہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2017, 11:57 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:18/ستمبر (ایس اؤنیوز)جمعرات کو میونسپالٹی عمارت پر پتھراؤ کے 4دن مکمل ہوگئے ہیں مگر میونسپالٹی کے ملازمین اب  بھی کام کرنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے آج پیر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مناسب حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ جب  میونسپالٹی کی  دکانوں کو تحویل میں لیا جارہاتھاتو ہم ورکرس لوگ اعلیٰ افسران کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، جس کے  دوران ایک دکاندار نے اپنے آپ کو آگ میں جھونکتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد   میونسپل  چیف آفیسر اور ملازمین پر  حملہ کیا گیا، ساتھ ساتھ میونسپالٹی عمارت  پر بھی پتھراؤ کیا گیا ، ایسے حالات میں ہم سبھی  ملازمین جان کا خطرہ محسوس کررہے ہیں۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ  اعلیٰ افسران اور پولس افسران کی موجودگی میں حملہ کی کوشش کی گئی اوراور پتھراؤ کرتے ہوئے عمارت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔  جس کی وجہ سے  ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیکس شعبہ میں خدمات انجام دینےو الے ٹیکس افسر اور ٹیکس وصولی کے معاون آفسر خوف کے مارے ابھی تک بلدیہ دفتر نہیں آرہے ہیں، مزید یہ کہ افسران پر ہی قتل کی کوشش کئے جانے کا الزام لگا کر کیس داخل کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حالات کے پیش نظر اعلیٰ افسران، ملازمین اور عمارت میں موجود دستاویزات کو تحفظ فراہم کیا جائے، اور دکانوں کی تحویلی کارروائی کو محکمہ تحصیلدار کے حوالے کیا جائے۔  بلدیہ اسوسی ایشن کے صدر وینو گوپال شاستری ، وینکٹیش ناوڈا، کرن این سمیت 24بلدیہ ملازمین و عملہ موجود تھا۔

اس موقع پر موجود میونسپالٹی صدر محمد صادق مٹا ، نائب صدر کےا یم اشفاق، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عبدالرحیم کلئی والا نے ملازمین کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے  ضروری حفاظتی اقدامات کامطالبہ کیا۔ اے سی منجوناتھ نے یقین دلایا کہ وہ  اس معاملے کو لے کر حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں پولس افسران سے بات چیت کریں گے۔

بلدیہ دفترپر پتھراؤ اور عملے پر حملہ ہوکر 4 روز گزرنے کے بعد بھی بلدیہ چیف آفیسر شنکرپا ابھی تک لاپتہ ہیں اور کسی کے رابطے میں نہیں آرہے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ کا شکار ہونے کے بعد ساگر تعلقہ کے کسی  اسپتال میں علاج کرنے  کے بعد وہ اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے اے سی منجوناتھ نے کہاکہ جب چیف آفیسر کسی کے رابطہ میں نہیں ہیں تو ہمارا اس تعلق سے کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...