بھٹکل میونسپالٹی میں بلائی گئی ہنگامی میٹنگ: کونسلرس کو اطلاع دئیے بغیر دکانوں کی تحویلی کارروائی کو ٹہرایا گیا غلط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2017, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل میونسپل کونسلرس کی طرف سے بدھ کو منعقدہ میٹنگ میں میونسپل کونسلروینکٹیش نائک نے بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی پر بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کارروائی کے متعلق صدر اور ممبران کواطلاع دئیے بغیر گذشتہ جمعرات کو بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کے لئے افسران کا آگے بڑھنا غلط تھا۔

میٹنگ شروع ہوتے ہی معاملے کو پیش کرتے ہوئے بلدیہ ممبر وینکٹیش نائک نے کہاکہ بلدیہ میں فیصلہ لینے کا اختیار بلدیہ ممبران کو ہوتاہے ۔ لیکن افسران دکانوں کی تحویلی کارروائی کی  اطلاع نہ دے کر صبح چھ بجے بغیر کسی تیاری کے آگے بڑھنے سے مسئلہ پیداہوا ہے۔ انہوں نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب ہمارے ہاں میونسپل کونسلروں کی  باتوں کی کوئی اہمیت ہے بھی ہے یا نہیں ؟  کیا  ہم یہاں صرف چائے پینے کے لئے آتے ہیں ؟  انہوں نے کہاکہ اگر متعلقہ دن وہاں فائر برگیڈ کا عملہ تیار  ہوتا اور ایمبولنس بھی موقع پر موجود ہوتی، تو رام چندرا نائک کو جس نے خودسوزی کی تھی،  آگ لگاتے ہی اُس پر فوری طور پر پانی پھینک کر اُسے مرنے سے  بچایا جاسکتاتھا، ایمبولنس کے ذریعے بھی اُسے فوری طبی امداد فراہم کی جاسکتی تھی۔ لیکن کسی بھی طرح کی پیشگی تیاریوں کےبغیر آفسران کے آگے بڑھنے سے متعلقہ نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔  انہوں نے سوال کیا  کہ متعلقہ دن ہوئے نقصانات کے لئے آخر ذمہ دار کون ہے ؟ 

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وینکٹیش نائک نے کہاکہ بھٹکل میونسپالٹی  ہمیشہ دکانداروں کے حق میں  اوران کی حمایت میں رہی ہے۔ بلدیہ کے تمام ممبران بلاتفریق مذہب، دھرم ، پارٹی ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ قرار داد منظور کرکے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کئے ہیں۔  لیکن ڈپٹی کمشنر نے  بنگلورو کے ڈی ایم اے کے حکم پر عمل کرتے ہوئے دکانوں کی اعلانیہ نیلامی کی ہدایات جاری کیں تھیں۔ وینکٹیش نائک نے سوال کیا کہ  جب معاملہ سرکاری ہے تو اس میں تنظیم اور مسلم لیڈران کانام زبردستی کھینچ کر کیوں لایاجارہاہے ؟ 

 دکانداروں میں ہندو، مسلم سبھی ہیں۔ پھر کچھ لوگ  ہندووں کو بھگا نے کا الزام کیسے اور کیوں لگا رہے ہیں ؟ انہوں نے  افسران کو پورے واقعے کا ذمہ دارا ٹہراتے ہوئے میونسپالٹی  پر الزام تراشی کئے جانے پر سخت اعتراض جتایا۔ انہوں نے مانگ کی کہ جب تک بلدیہ انتظامیہ اپنا فیصلہ نہیں لیتی، اُس وقت  تک ضلعی انتظامیہ دکانوں کو تحویل  میں لینے کی کارروائی نہ کرے۔

وینکٹیش نائک کی باتوں کو سبھی ممبران نے قبول کیا اور کہا کہ میونسپالٹی کے کائونسلرس بھائی بھائی کی طرح ہیں اور سبھی کام ایک دوسرے کے مشوروں سے انجام دیا جاتا ہے۔ یہاں کسی پارٹی اور کسی مذہب کو کوئی فوقیت نہیں دی جاتی۔

میٹنگ میں میونسپالٹی عمارت میں گھس کر اپنے آپ کو آگ لگانے والے  رام چندرا نائک  کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا، اسی طرح میونسپالٹی عمارت پر ہوئی توڑپھوڑ کی بھی مذمت کی گئی۔ 

کونسلر فیاض مُلا نے میٹنگ میں یہ بات اُٹھائی کہ میونسپالٹی عمارت میں پتھرائو کے معاملے کو لے کر کسی سنگھ پریوار کے لیڈر نے قومی سماجی ادارہ تنظیم اور بھٹکل کے مدرسہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، جس کی بھی مذمت کی جانی چاہئے۔  میونسپل کونسل نے اُس بیان کی بھی سخت مذمت کی بالخصوص صدر میونسپالٹی محمد صادق مٹا نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اس طرح کا بیان دینے سے پہلے کم ازکم بھٹکل میں لوگوں سے ملنا چاہئے اور لوگوں سے معلومات حاصل کرکے بات کرنی چاہئے۔ ۔

 کونسلروں  نے میونسپالٹی عمارت پر ہوئے توڑ پھوڑ اور عملہ پر حملہ  کے  واقعہ سے خوف میں مبتلا   بلدیہ ملازمین اور عملے کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ اُنہیں  ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، تمام عملے کے ساتھ صدر اور کونسلرس  کھڑے ہیں۔ بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے میٹنگ کی صدارت کی۔ نائب صدر کے ایم اشفاق، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عبدالرحیم کلئی والا اور تقریبا تمام کونسلرس میٹنگ میں موجود تھے۔ اس موقع پر کارگزار چیف آفیسر وینوگوپال شاستری سمیت دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔