بھٹکل بلدیہ کی عام میٹنگ : مچھلی مارکیٹ کی نیلامی کو لےکر ٹھیکداروں کا اعتراض : نیلامی موخر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th February 2019, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍فروری (ایس او نیوز) پیر کی شام بھٹکل میونسپالٹی ہال میں بلدیہ صدر محمد صادق مٹا کی صدارت میں میونسپالٹی کی  مختلف مارکیٹوں کی نیلامی کی کاراوئی انجام دی گئی، مگر  نئی مچھلی مارکٹ کو لے کر ٹھیکیداروں اور آفسران سمیت عوامی نمائندوں کے ساتھ  ہوئی گرما گرم بات چیت کے بعد  آخرکار مچھلی مارکٹ کی نیلامی کو موخر کردیا گیا۔

پیر کو میٹنگ میں جب نئی مچھلی مارکیٹ کی نیلامی کی بات آئی تو ٹھیکداروں نے افسران اور عوامی نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ابھی  نئی مارکیٹ میں مچھلیوں کا بیوپار شروع ہی نہیں ہواہےتو ایسے میں مارکیٹ میں کون لوگ مچھلیوں کی خرید و فروخت کے لئے آئیں گے ؟ پہلے مچھلی بیوپاریوں کو نئی مچھلی مارکٹ میں آنے کو یقینی بنائیں، اُسے سے قبل نئی مچھلی مارکٹ کی  دکانوں کی نیلامی صحیح نہیں ہے۔ اور ایسے میں مچھلی بیوپاریوں سے رقم وصول کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔ ٹھیکیداروں نے مطالبہ کیا کہ میونسپالٹی حکام  پہلے راستوں کے  کنارے مچھلی بیچنے والی خواتین کو مارکیٹ میں  جاکر  بیٹھنے کہیں، اس کے بعد ہی پرانی مارکیٹ کے بیوپاری بھی نئی مارکیٹ کارخ کریں گے۔

ٹھیکداروں کے سوالات پر  بلدیہ چیف آفیسر دیوراج نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ساحلی ترقی بورڈ کی جانب سے تعمیر کردہ نئی مچھلی مارکیٹ کو میونسپالٹی کی تحویل میں دیاگیا ہے، اس سلسلے میں ہم نے مچھلی بیوپاریوں کو منتقل ہونے کے لئے  کہہ رہے ہیں انہیں سمجھایا بھی جارہا ہے ۔ اس پر ایک ٹھیکدار نے سوال کیا کہ اگر پرانی مارکیٹ کے  مچھلی بیوپاری  یکم اپریل سے  نئی مارکیٹ میں  منتقل نہیں ہوتے  ہیں تو کیا  ٹھیکداروں کو پرانی مارکیٹ میں وصولی کرنے کی   بلدیہ سہولت دے گی؟

بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے ٹھیکداروں کی شکایات و مسائل پر وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں عام میٹنگ میں  قرار داد پاس کی گئی ہے کہ جب  نئی مارکیٹ میں وصولی کے کارروائی کریں گے تو  اُسی طرح پرانی مچھلی مارکیٹ میں سہولیات کی کمی کی جائے گی  جس سے   بیوپاریوں کے لئے ضروری ہوجائے گا کہ وہ  خود بخود نئی مچھلی  مارکیٹ کا رخ کریں۔ اس پر ٹھیکداروں نے  اپنا سخت اعتراض جتانے لگے تو بلدیہ ممبران اور کنٹریکٹر  کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہوگئی  ۔ آخرکار   بلدیہ صدر نے کہاکہ ی الحال مچھلی مارکیٹ کی نیلامی کوموخرکرتے ہیں اور  23فروری کومنعقد ہونے والی میونسپالٹی کی عام میٹنگ میں نیلامی کارروائی کا معاملہ ممبران کے سامنے رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ اس تعلق سے کیا کرنا چاہئے۔

اس سے قبل سنڈے مارکیٹ، 6مٹن اسٹال، 7گوشت کی دکانوں وغیرہ کی نیلامی کی گئی۔ اس موقع پر بلدیہ کے نائب صدر کے ایم اشفاق ، اسٹانڈنگ کمیٹی  کے چیرمن قیصر محتشم، بلدیہ ممبران وینکٹیش نائک، کرشنا نند پائی سمیت کئی ممبران موجو دتھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔