بھٹکل: نیو انگلش پی یو کالج کے بچوں کا تعلقہ لیول ثقافتی مقابلوں میں بہترین مظاہرہ؛ شہاب الدین انگریز ی مذاکرے میں اول
بھٹکل:17؍نومبر (ایس او نیوز) تعلیمات عامہ اترکنڑا ضلع کی طرف سے پی یوطلبا کے لئے منعقدہ تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلوں میں دی نیو انگلش پی یو کالج کے طلبا وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتےہوئے ضلعی لیول کے مقابلوں کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔
کالج کے پی یو دوم کامرس کے متعلم شہاب الدین انگریز ی مذاکرے میں اول، گوریش ہیگڈے بھگتی گیت میں اول، اکشتا نائک کنڑا مذاکرے میں سوم ، پی یو دوم سائنس کی طالبہ اکشتانائک برجستہ تقریر میں اول، شریا ہیبار دیہی گیت میں اول، پرتیش نائک مصوری میں اول، کوسوما نائک کنڑا مضمون نویسی میں دوم اور دیویا پربھو یک بابی ڈرامے میں سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پی یواول کامرس شعبہ کے طلبا ششما ہیبارنے بھگتی گیت میں دوم مقام، گوتم کنی یک بابی ڈرامے میں دوم ، شعبہ آرٹس کی اشونی جانپد گیت میں سوم، ناگرتنا نائک کنڑا مذاکرے میں سوم ، شعبہ سائنس کے انکیتا دیواڑیگا کنڑا مضمون نویسی میں سوم اور وانی شری ایم بھٹ نے انگریزی مضمون نویسی میں سوم مقام حاصل کیا ہے۔ طلبا و طالبات کی ثقافتی مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک اور پرنسپال ویریندر شانبھاگ نے مبارکباد پیش کی ہے۔