بھٹکل دی نیو انگلش پی یو کالج میں سی اے اور سی ایس امتحانات کے متعلق جانکاری پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th January 2019, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍ڈسمبر (ایس او نیوز)طلبا اپنی زندگی میں منزل کو طئے کرکے کوشش کریں تو کامیابی ممکن ہونے کا کنداپور کی شکشا پربھا اکیڈمی آف کامرس ایجوکیشن کے صدر پرتاپ چندر شٹی نے خیال ظاہر کیا ۔

وہ یہاں دی نیو انگلش پی یوکالج میں سی اے اور سی ایس کورسس کے متعلق منعقدہ جانکاری پروگرام میں طلبا سے مخاطب تھے۔ انہوں  نے سی اے اور سی ایس امتحانات کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ صر ف کامرس شعبہ کے طلبا ہی نہیں بلکہ اگر کچھ کردکھانے کی دھن ہے تو آرٹس اور سائنس شعبہ کے وہ طلبا جو معمولی طورپر کامیابی حاصل کئے ہیں وہ بھی سی اے اور سی ایس کی پڑھائی کرسکتے ہیں۔ اکیڈمی کے سکریٹری بھرت شٹی نے سی اے اور سی ایس کورسس کے مرحلہ وار امتحانات اور امتحانات کی تیاری کے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ کالج پرنسپال وریندر شانبھاگ نے صدارت کی۔ لکچرر ناگ لکشمی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی