بھٹکل : اساتذہ ہی اپنی محنت و مشقت سے طلبا کو نئی  روشنی دکھاتے ہیں : یوم ِ اساتذہ پروگرام میں ماہرین

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th September 2018, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:5/ستمبر(ایس اؤ نیوز)استاد کا پیشہ مقدس پیشہ ہے، طلبا کو تاریکی سے  نکال  کر روشنی   اور شعور کی طرف لانے والے اساتذہ ہی ہونے کا ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں اترکنڑا ضلع پنچایت ، تعلیمات عامہ اور تعلقہ گرووندنا سمیتی کے اشتراک سے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں یوم اساتذہ کی مناسبت سے اساتذہ کے اعزا ز میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ استادوں کے لئے تدریس کا پیشہ  صرف پیشہ نہ ہو بلکہ وہ ان کا مقصد ہو۔ اساتذہ اپنے  لباس، بات چیت، چال چلن  سےمعاشرے میں عزت و احترام کا مقام پیدا کریں۔

ادیب ڈاکٹر جی ایل ہیگڈے نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ پر ملک تعمیر کرنےکی اہم ذمہ داری ہے، زندگی میں صرف کمائی کا مقصد نہ رکھنے کی صلاح دی۔ ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک، اربن بینک کے جنرل مینجر ایس اے رزاق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے پروگرام کی صدارت کی۔ ضلع پنچایت ممبر ناگما ماستی گونڈ، تحصیلدار وی این باڈکر ، پرائمری ٹیچرس سنگھ کے صدر شنکر نائک، ہائی اسکول ٹیچر سنگھ کے صدر شری دھر جمبور مٹھ، سنتوش، صدر مدرسہ سنگھ کے صدر شری دھر موگیر ، نیوانگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک وغیرہ موجود تھے۔ بی ای اؤ ایم آر منجی نے استقبال کیا۔ استاد شری دھر شیتھ ، پرمیشور نائک، منجولا شیرورنے نظامت کی۔ بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کی طرف سے اساتذہ کے لئے منعقدہ نظم نگاری مقابلے کے انعام یافتگان میں  پریشد کے صدر گنگادھر نائک کی موجودگی میں  انعامات کی تقسیم کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...