بھٹکل میں پرائیویٹ کاروں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرکے مسافروں کو لے جانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ؛ آرٹی او جیپ کا کیا گیا گھیرائو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2018, 2:48 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 بھٹکل:22/ مارچ (ایس اؤنیوز)قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرکے مسافروں کو لے جانے کی مخالفت میں  ٹیکسی ڈرائیورس و   مالکان سنگھا نے ہوناور کے آر ٹی اؤ کو گذشتہ روزمیمورنڈم سونپا تھا اور اُن پرائیویٹ سواریوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو بھٹکل کے مسافروں کو مینگلور اور گوا ائرپورٹ سمیت دیگر جگہوں پر لے جاتے ہیں۔ مگر پہلے دئے گئے میمورنڈم پر کسی بھی طرح کی کاروائی نہ ہونے کو لے کر آج پھرٹیکسی ڈرائیوروں نے  آرٹی او سے ملاقات کی اور اپنا مطالبہ دہرایا   تو  آر ٹی او آفسر نے خود ٹیکسی اسٹائنڈ پہنچ کر جائزہ لیا۔

جیسے ہی آر ٹی او کی جیپ بھٹکل بس اسٹائنڈ کے سامنے واقع ٹیکسی اسٹائند پہنچی، تو ٹیکسی ڈرائیوروں نے  آرٹی او کی گاڑی کا گھیرائو کر لیااور  مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ کاروں پر مسافروں کو لے جانے کے سلسلے پر فوری روک لگائے  اور اُن  ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان  کے خلاف معاملات درج کرائے۔ ڈرائیوروں نے بتایا کہ  ہم سب سرکاری قانون کے مطابق اپنی ایلّو پلیٹ سواریوں پر مسافروں کی آمد ورفت کراتے ہیں جس کے لئے ہم ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں جب کہ ہم نے اپنی سواریوں کو خریدنے کے لئے بینکوں سے قرضہ لیا ہے جس کی ادائیگی ضروری ہے، مگر پرائیویٹ گاڑیوں پر مسافروں کی آمد و رفت کی وجہ سے لوگ ہماری ٹیکسیوں پر سوار نہیں ہورہے ہیں جس سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ٹیکسی ڈرائیوروں نے بتایا کہ پرائیویٹ گاڑیوں پر گاڑیوں کے مالکان کو   ٹیکس بھرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور وہ بغیر کوئی ٹیکس بھرے مسافروں کو لے جاتے ہیں۔ خاص کر آٹو ڈرائیور وں کو 7کلومیٹر کی دوری طئے کرنے کی اجازت نہ ہونے کے باوجود وہ بھی دور دراز کے مقامات ہوناور اور بیندور کو بھی مسافروں کو لے جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ٹیکسی خرید کر ایمانداری سے جو لوگ کام کررہے ہیں ان سے ناانصافی ہورہی ہے۔

ٹیکسی ڈرائیورس  و مالکان سنگھا نے آرٹی او کو اُن سواریوں کے نمبر اور اُن کے مالک یا ڈرائیوروں کے نام مع موبائل نمبر بھی تحریری طور پر دئے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ ان سبھی سواریوں پر پابندی عائد کی جائے۔ آر ٹی او آفسرایل پی نائک نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ پرائیویٹ گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے پر سخت کاروائی کریں گے اور اُن پر پابندی عائد کریں گے، انہوں نے اس تعلق سے پولس کو بھی  ایسی پرائیویٹ گاڑیوں پر مسافروں کو لے جانے کی صورت میں اُن پر کیس فائل کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے بعد میں ڈرائیوروں نے  گھیرائو کو ختم کیا ۔

اس موقع پرٹیکسی ڈرائیورس و مالکان اسوسی ایشن کی جانب سے  عبدالمجید، محمد آصف، عبدالرزاق، عبدالکریم، شری دھر ، منجو، گنیش، سرفراز، جگدیش، ناگراج وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔